Author: admin

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی فیصلے کا انتظار نہیں ،ہمیں عوام نے فیصلوں کے انتظار کے لیے نہیں بلکہ کام کرنے کے لیے منتخب کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاناماکیس کے فیصلے کی تاریخ کے اعلان کے بعد آج وزیراعظم کی زیر صدار اہم اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ نے کے سینئر رہنماں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایک رہنما نے پاناما کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ فیصلے کے بعد سب بہتر ہو جائے گا جس پر وزیر اعظم نے برجستہ…

Read More

لاہور، شیخوپورہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے، بیورو رپورٹ) وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج شےخوپورہ مےں پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے گےس کی بنےاد پر لگنے والے بھکی پاور پلانٹ کا فتتاح کر دیا ہے-اس منصوبے سے ابتدائی طو رپر 717میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے اور اس منصوبے میں 53ارب روپے کی بچت کی گئی ہے-18ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل ہونے والے اس منصوبے سے آئندہ 30سالو ں میں 320ارب روپے کی بچت ہوگی-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بھکی گیس پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے…

Read More

کراچی (آن لائن)پاناماکیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ،کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔تفصیل کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہیجانی کیفیت پائی جا رہی ہے ،سرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروبار کے آغاز میں…

Read More

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2014 کے دھرنے نے پاکستانی معیشت تباہ کرنے میں کسرنہیں چھوڑی تھی جب کہ قوم کو لوٹنے اور برباد کرنے والے گلے پھاڑ پھاڑ کر ہم پر الزامات لگا رہے ہیں۔شیخوپورہ میں بھکھی پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ 18 ماہ کی رکارڈ مدت میں بھکی پاور پلانٹ منصوبہ مکمل ہوا ہے، اس منصوبے کا فیصلہ وزیراعظم نہ کرتے توتوانائی بحران زیادہ ہوتا، بھکی پاور پلانٹ گڈوپاورپلانٹ منصوبے کی نقل ہے جس کی قیمت گڈو پاور پلانٹ سے نصف ہے جب کہ 70سالہ…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ایوان زیریں نے تعلیمی اداروں میں مسلمان طلبا کے لیے قرآن کی ناظرہ تعلیم کو لازمی قرار دینے کا مسودہ قانون متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔بدھ کو وزیرمملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمن نے قومی اسمبلی میں یہ بل پیش کیا جس کی قائمہ کمیٹی رواں سال فروری میں منظوری دی چکی تھی۔اس مجوزہ قانون کے تحت وفاق کے زیر انتظام اور وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کے لیے قرآن کی تعلیم لازمی ہوگی۔پہلی سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو…

Read More

واشنگٹن/ دمشق (ویب ڈیسک ) امریکہ نے مسلمان دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور شام میں مسجد پر حملہ کرکے سینکڑوں نمازیوں کو نشانہ بناڈالا جس کا انکشاف ہومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں ہوا۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اس وقت مسجد کو نشانہ بنایاگیا جب وہ سینکڑوں نمازیوں سے بھری تھی ، امریکہ نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے القاعدہ کے دہشتگردوں سے بھرے ایک میٹنگ ہال کو نشانہ بنایا تاہم شام کاکہناہے کہ مغربی حلب میں 16مارچ کو ہونیوالے امریکی حملے میں کم ازکم 40نمازی شہید اور…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) رواں سال جنوری میں جب معروف بھارتی اداکار اوم پوری کی ہلاکت کی خبر نے بھارتیوں کیساتھ ساتھ پاکستانیوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کے حق میں آواز بلند کی تھی جب ہر طرف سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری تھا۔ایک جانب جہاں دونوں ممالک میں اوم پوری کے چاہنے والے ان کے جانے کا دکھ بھلانے کی کوشش میں مصروف ہیں تو دوسری جانب پاکستانی اینکر اور ہوسٹ عامر لیاقت نے ایک نیا ”شوشہ“ چھوڑ دیا ہے۔ یقین کریں کہ ہم جو آپ…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک )آئندہ ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری ایشو پر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید پنجہ آزمائی کا امکان ہے جہاں پی سی بی کا وفد اپنے حامیوں کے زور پر قرارداد کی کامیابی کیلئے بی سی سی آئی اور اس کے اتحادیوں سے مقابلہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہے اور خبر یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے نفاذ کو قائم رکھنے کیلئے اپنی دولت کے زور پر…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)مذہبی مقامات پر لاوڈ سپیکر کے استعمال پر کیے گئے ٹویٹس کے بعد تنازعے کا سامنا کرنے والے بالی وڈ گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا لیکن وہ بنیاد پرستوں کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنا سر ایک مسلمان بھائی سے منڈوا رہے ہیں اور مولوی دس لاکھ روپے تیار رکھیں۔ یہ کہنے کے بعد انھوں نے اپنے سر کے بال منڈوا لیے۔یاد رہے کہ دو دن پہلے ان کے ٹویٹس کے بعد مغربی بنگال کے ایک مولوی نے…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہر اقتدار میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی ارکان کو عوام سے مسلسل رابطہ رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کام کیلئے بھیجا اور میں کام کر رہا ہوں، آئندہ الیکشن بھی بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کا احساس محرومی دور کر رہی ہے، سندھ میں بڑے ترقیاتی منصوبے وفاقی حکومت نے شروع کر رکھے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے گزشتہ 9 سال میں قابل قدر کام…

Read More

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کے وارنٹس کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشتگرد اے پی ایس پشاور پر حملے اور اغواﺅ دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوت تھے۔ سزا پانے والے دہشتگردوں نے سیدو شریف ایئرپورٹ اور عام شہریوں پر بھی حملے کئے۔ یہ دہشتگرد فرنٹیئر کور کے جوانوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔

Read More