تازہ تر ین

پانامہ فیصلہ 20, نوازشریف کے کام 40سال یاد رہیں گے

لاہور، شیخوپورہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے، بیورو رپورٹ) وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج شےخوپورہ مےں پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے گےس کی بنےاد پر لگنے والے بھکی پاور پلانٹ کا فتتاح کر دیا ہے-اس منصوبے سے ابتدائی طو رپر 717میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے اور اس منصوبے میں 53ارب روپے کی بچت کی گئی ہے-18ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل ہونے والے اس منصوبے سے آئندہ 30سالو ں میں 320ارب روپے کی بچت ہوگی-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بھکی گیس پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کی گئی دن رات کی محنت رنگ لا رہی ہے -انشاءاللہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے-توانائی منصوبوں پر ہونے والے تیز رفتار کام سے عوام کو یقین آچکاہے کہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے 2017ءکے آخر تک یا 2018ءکے اوائل میں اجتماعی کاوشوںکی بدولت ملک سے بجلی کا بحران ختم ہوگا- انہوں نے کہا کہ ایک طرف دھرنا گروپ ہے جس کے دھرنوں سے ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا-پی ٹی آئی کی بد ترین سازش کے باعث توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی-2014ءمیں دوست ملک چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن دھرنوں کے باعث یہ دورہ ملتوی ہوا اور اندھیروں میں ہچکولے کھاتی قوم کے 10ماہ ضائع ہوئے- کچھ زعماءنے چین کے صدر کے دورے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ بھی کیا لیکن یہ دھرنے والے اپنا دھرنا ختم کرنے پر تیار نہ ہوئے اور توانائی منصوبوں میں تاخیر کا باعث بن کر قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی- اگر دھرنے کے باعث قوم کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوتا تو یہ معاہدے ایک سال پہلے طے پا جاتے اور اب تک کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے او رپاکستان کہیں آگے جا چکا ہوتا- دوسری جانب غریب قوم کے 6ارب روپے لوٹ کر سوئٹزرلینڈ کی بنکوں تک لے جانے والے ہیں جنہو ںنے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا او رآج وہ گلے پھاڑ پھاڑ کر اس قیادت پر الزام لگا رہے ہیں جس نے ترقیاتی منصوبوں میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں-ماضی کی غلطیوں پررونے دھونے کے بجائے ہمیں ان سے سبق حاصل کر کے آگے بڑھنا ہے-وزیراعلی نے بھکی گیس پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک عظیم منصوبے کا افتتاحی پروگرام ہی نہیں بلکہ آپ منصوبے کے افتتاح کے ذرےعے ملک کے بجلی کے لئے ترسے ہوئے عوام، بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیروں میں بھٹکتی قوم کے خوابوں کو پورا کرنے کے تشریف لائے ہیں- آپ بجلی نہ ہونے کی بنا پر ہزاروں لوگوں کے روزگار کے بند دروازے کھولنے کے لئے یہاںآئے ہیں-انہوںنے کہاکہ 2014ءکے دھرنوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی بلکہ ان دھرنوں نے ملک کا دھڑن تختہ کیا -15مارچ کے دن وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیراعظم نے کمیٹی کی تمام تر مخالفت کے باوجود گیس کی بنیاد پر 3600میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے لگانے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا او ریہ منصوبے سی پیک کا حصہ نہیں تھے- 3600میگا واٹ کے گیس پاور پلانٹس آپ کی سیاسی بصیرت ، دوررس سیاسی سوچ اور آپ کے شاندار ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے-اگر آپ یہ منصوبے لگانے کا فیصلہ نہ کرتے تو نہ جانے قوم آج کہاں کھڑی ہوتی- میں صدق دل سے بلاخوف وتردید کہتا ہوں۔ کہ ان منصوبوں کے لگانے کا تمام تر کریڈ ٹ آپ کی ذات کو جاتاہے-بھکی پاور پلانٹ سے1180میگا وا ٹ، حویلی بہادر شاہ پاو رپلانٹ سے 1200میگا واٹ او ربلوکی پاور پلانٹ سے 1200میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی جو آپ کی متحرک قیادت کا ثمر ہے-انہوںنے کہاکہ بلاشبہ یہ تینوں منصوبے لینڈ مارک ہیںکیونکہ 2008ءمیں لگنے والا گدو پاور پلانٹ جو اس منصوبے کا چربہ ہے اس لئے کہ یہ گدو پاور پلانٹ بھی انہی کمپنیوں نے لگایا تھا جنہوں نے بھکی پاور پلانٹ کا منصوبہ لگایاہے-2008ءمیں لگنے والے گدوپاور پلانٹ 8لاکھ 36ہزار ڈالر فی میگاواٹ کی قیمت پر لگایاگیاجبکہ 3600میگا واٹ کے موجودہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے منصوبے 4لاکھ 66ہزار ڈالر فی میگا واٹ کی قیمت پر لگ رہے ہیںجو گدو پاور پلانٹ کے مقابلے میں آدھی قیمت ہے-انہوںنے کہاکہ ان منصوبوں میں 112ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جو ہر گز مبالغہ آرائی نہیں ہے او راس بچت کو کسی بھی فورم پر چیک کیا جا سکتا ہے-انہوںنے کہاکہ ملک کی تاریخ میں منصوبوںمیں ایسی بچت او رشفافیت کی کوئی او رمثال موجود نہیں -انہوںنے کہا کہ منصوبوں کی شفافیت کی پوری قوم گواہی دے رہی ہے او ریہ بچت کاغذوں میں نہیں بلکہ حقیقت بن کر سامنے آچکی ہے-جہاں ان منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں وہاں ان منصوبوں نے برق رفتاری سے تکمیل کا بھی عالمی ریکارڈ بنایاہے -انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں لگنے والے ان منصوبوںمیں کسی کوجرات نہیں ہوئی کہ وہ ایک پیسے کی رشوت وصول کرسکے یا دے سکے -یہ منصوبے شفافیت ،اعلی معیاراور برق رفتاری سے تکمیل کے شاندار نمونے ہیں-گدو پاور پلانٹ میں لگائی گئی مشینوں کی کارکردگی 54.4فیصد جبکہ بھکی پاور پلانٹ میں لگنے والی مشینوں کی کارکردگی 61.6فیصد ہے-حویلی بہادر شاہ او ربلوکی میں لگنے والے منصوبوں میں مشینوں کی کارکردگی اس سے بھی زیادہ ہے- انہوںنے کہاکہ ان منصوبوں کی تیز رفتاری ، اعلی معیار اور شفافیت سے تکمیل ماضی کے مقابلے میں خواب نظر آتاہے -انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے کئی سالوں تک عوام کوسستی بجلی دیں گے او ربہترین نتائج ملیں گے جس سے پاکستان کی معیشت او رزراعت کو بے پناہ فائدہ ہو گا- انہوںنے کہاکہ 9ستمبر 2015ءکو بھکی پاو رپلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا او رآج 19اپریل 2017ءکو 18ماہ کی قلیل مدت میں یہ منصوبہ مکمل ہواہے جو پاکستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا ریکارڈ ہے -انہوںنے کہاکہ غازی بھروتا ڈیم پن بجلی کا منصوبہ 2000میں مکمل ہونا تھا لیکن یہ منصوبہ 2003میں 3سال کی تاخیر سے مکمل ہوا- اسی طرح نیلم جہلم پاو رپلانٹ 18سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نہ مکمل ہے-اس منصوبے پر 5ارب ڈالر لگ چکے ہیں او راس قیمت سے گیس کی بنیاد پر 10ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے جاسکتے تھے-نندی پور کا منصوبہ 2011ءمیں لگنا تھا لیکن جب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی تو آپ کی قیادت نے نندی پور کی مشینری کو کراچی کے قبرستان سے نکال کر منصوبے کی سائیٹ پر لگایا او راس منصوبے پر 20ارب روپے اضافی لگے- نندی پو رپاور پلانٹ کے منصوبے کا تخمینہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 33ارب لگایا گیا تھا اور یہ منصوبہ بغیر ٹینڈرنگ کے لگایا گیا،اس سے بڑا کوئی او رجرم پاکستان کی تاریخ میں ہو نہیں سکتا- وزیراعلی نے کہاکہ عدالت عظمی کے ایک جج نے پانامہ کیس کے دوران ریمارکس دئےے کہ ایسا فیصلہ دیں گے جسے لوگ 20سال یاد رکھیں گے ہمیں عدالت عظمی کا بے حد احترام ہے جو منصوبے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں لگ رہے ہیں آپ نے شفافیت ، محنت، او ربرق رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کا ایسا بینچ مارک بنایادیاہے جسے قوم 40سال تک نہیں بھولے گی- انہوںنے کہا کہ انشاءاللہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں توانائی کے بحران کے خاتمے کی کاوشیں با رآور ثابت ہوںگی -انشاءاللہ آپ کی قیادت میں ملک سے ہمیشہ کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا-انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں -ان کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آنی چاہےے تھی بد قسمتی سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہواہے تو اس کی وجہ دریاﺅں میں پانی کی کمی بھی ہے جو ایک قدرتی امر ہے تاہم دوسری جانب ٹرانسمیشن، لائن لاسز او رلوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی ذمہ دار وں کو کٹہرے میں لایا جائے جن کی غفلت کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے-انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگی تاہم جولوگ اس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں سخت ترین سزا ملے گی توتب ہی بات بنے گی- وزیراعلی نے کہاکہ میں توانائی منصوبوں میں تعاون پر وفاقی وزراءاسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، شاہد خاقان عباسی ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم فواد حسن فواد، بینکرز، چیئرمین تھرمل پاور کمپنی عار ف سعید، سی ای او کمپنی احد چیمہ او رپوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں-میں پاکستان میں امریکی سفیر اور امریکی قونصل جنرل کے تعاون پر بھی مشکور ہوں – قبل ازیں قائداعظم تھرمل پاو رکمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احدچیمہ نے منصوبے کے بارے میںاہم خدوخال پر روشنی ڈالی – صدر جنرل الیکٹرک پاور کمپنی محمد علی او رکمپنی کے دیگر حکام نے بھی تقریب سے خطاب کیا-گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف ، شاہد خاقان عباسی ، صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، پاکستان میں چین کے سفیر ، منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کے اعلی حکام ، ٹی وی اینکرز ، صحافیوں او رمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی- وزیر اعلی محمدشہباز شریف بھکی گیس پاور منصوبے کی افتتاحی تقریب میں انتہائی خوش دکھائی دیئے – وزیر اعلی نے اپنی تقریر میں ماضی کی حکومتوں کو توانائی کے منصوبوں میں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا – وزیر اعلی نے 2014ءمیں دھرنا دینے والے عناصر پر بھی کڑی تنقید کی – وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں بھکی گیس پاور منصوبے کا ماضی میں اسی طرح کے لگنے والے منصوبوں سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ سابق منصوبوں کے مقابلے میں آدھی قیمت پر لگا ہے اور اسے اٹھارہ ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے – امریکہ کی کمپنی جنرل الیکٹرک کے صدر وچیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی نے کہا کہ اس منصوبے کو انتہائی تیزی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے اور یہ پوری دنیا میں ایک شفافیت اور برق رفتاری سے مکمل ہونے والے منصوبوں میں سے ایک ہے – منصوبے میں جس انداز سے شفافیت کو یقینی بناکر قومی وسائل بچائے گئے ہیں وہ بھی اپنی مثال آپ ہیں – اس منصوبے نے پاکستان میں نیا ورلڈ ریکار ڈ قائم کیا ہے – چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل چائنہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمالیگزن Mr. Ma Lixinنے اپنے خطاب میں کہا کہ بھکی گیس پاور پراجیکٹ کو” شہباز سپیڈ “سے مکمل کیا گیا ہے – وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن رہنمائی اور تعاون فراہم کیا – شہباز شریف کی وجہ سے یہ منصوبہ کم مدت میں آپریشنل ہوا ہے – وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے ڈیزاسٹرانشورنس پلان کو حتمی شکل دینے میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کےا اور ڈیزاسٹر انشورنس پلان کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دےا -وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل میں گھرے لوگوں کی مددکے پروگرام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں اورقدرتی آفات بالخصوص سیلابوں سے ہونےوالے نقصانات کی تلافی کےلئے انشورنس کا جامع نظام ضروری ہے- انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی آفات میں ہونےوالے نقصانات کی تلافی شفاف نظام کے ذریعے کرتی ہے – وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ انشورنس پلان میں انسانی اموات کےساتھ فصلوں ، گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات بھی شامل ہونے چاہئیںاورڈیزاسٹر انشورنس پلان کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے – اجلاس میں قدرتی آفات خصوصاً سیلاب سے ہونےوالے نقصانات کے ازالے کےلئے ڈیزاسٹر انشورنس پلان کے اجراءکے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا-صوبائی وزراءملک ندیم کامران،عائشہ غوث پاشا،اعجاز احمداچلانہ،چیف سیکرٹری،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ چکوال کے ضمنی الےکشن مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کے امےدوار شہرےار اعوان کی کامےابی خدمت،دےانت اورشفافےت کی کامےابی ہے ۔ضمنی الےکشن کے نتائج نے اےک بار پھر ثابت کردےا ہے کہ عوام وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت اورپالےسےوں پر بھر پور اعتماد کرتے ہےںاورچکوال کے ضمنی الےکشن کے نتائج منفی سےاست کرنےوالے عناصر کےلئے نوشتہ دےوار ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لےگ(ن) نے ہمےشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،جس کے باعث چار سال بعد بھی پاکستان مسلم لےگ(ن) ملک کی مقبول ترےن جماعت ہے اور عوا م وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں موجودہ حکومت کی پالےسےوں کا تسلسل چاہتے ہےں ۔ وزیر اعلیٰ نے پی پی 123چکوال مےں ضمنی الےکشن جےتنے والے پاکستان مسلم لےگ(ن) کے امےدوار شہرےار اعوان کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ عوام نے الزام تراشی کی سےاست کرنے والوں کو آئےنہ دکھا دےا ہے ۔باشعور عوام نے ثابت کردےا ہے کہ امانت،دےانت اورشفافےت کی سےاست کے سامنے منفی سےاست کی کوئی گنجائش نہےں ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار برس میں عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن ) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv