Author: admin

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے موقع پر (آج )جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہوگی،ریڈزون میں عام افراد کا داخلہ بند ہوگا،بغیرپاس سپریم کورٹ کی عمارت میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی،ایس پی سیکیورٹی سپریم کورٹ احمد اقبال نے پی ٹی آئی ،ن لیگ ،جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنماﺅں سے رابطہ کرکے عدالت آنے والوںکی فہرست حاصل کرلی ہے،بڑی سیاسی جماعتوں کو 15,15پاسز دیئے جائیں گے،سیاسی جماعتوں کو کارکنان کو عدالت کی طرف نہ لانے، امن و امان کو ہرحال میں برقرار…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلہ میں تاخیر سے لگتا ہے کہ جج ڈبل مائنڈڈ ہیں ، پانامہ کیس کا فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی‘ ہوسکتا ہے کوئی معجزہ ہوجائے‘ آج دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے، اب کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی۔ بدھ کو پانامہ کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ کیس فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی۔ ماضی کی تاریخ د یکھیں تو میرا وژن واضح ہے۔ ہوسکتا…

Read More

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے اِلہ آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے بابری مسجد کیس میں سابق وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی سمیت بی جے پی کے رہنماﺅں کیخلاف سازش کرنے کے الزامات پر مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے لال کرشن ایڈوانی،مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف مسجد گرانے کی سازش کرنے کے الزامات ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔الہ آباد ہائی کورٹ نے لال کرشن ایڈوانی،مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف مسجد گرانے کی سازش کرنے کے الزامات ختم کر دیئے…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت اچانک بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا لیکن اس بحران پر 8 سے 10 روز میں قابو پالیں گے۔ملک میں جاری حالیہ بجلی بحران کے حوالے سے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ درجہ حرارت اچانک بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا، جس کی وجہ سے بجلی کی طلب میں گزشتہ اپریل کی نسبت 2700 میگاواٹ اضافہ ہوا ،10 سے 15 روز میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے، اس عارضی بحران پر…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد یوم تشکرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنانے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے جمعے کو یوم تشکرمنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم تشکر کے لیے ملک بھر سے کارکنوں کو دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں یوم تشکرکے منانے کے حوالے سے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں یوم تشکرپر اسلام آباد کے پریڈ گراو¿نڈ میں…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں سے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شفٹ انچارج کو معطل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری میں تاخیر پر ایف آئی اے اہلکاروں کی سرزنش کی اور ایئرپورٹ پر تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے وقوعہ پر موجود شفٹ انچارج کو معطل کردیا۔ شفٹ انچارج کی معطلی کا فیصلہ وزارت داخلہ…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے مشال قتل کیس میں پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے روکتے ہوئے خود معاملے کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں مشال قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا وقار بلور نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ میں 28 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے 24 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ دیگر 4 کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) بجلی کا بحران شدید ہونے کے بعد حکومت نے نئی حکمت عملی کے تحت دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تمام تر حکومتی دعوو¿ں کے باوجود شدید گرمی میں عوام طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں۔ گرمی کی شدت بڑھ جانے سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا سسٹم اوورہیٹ ہورہا ہے۔ بجلی کا شارٹ فال بدستور 6 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے اوروقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے نئی…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”آج پاکستان میں“ گفتگو کرتے ہوئے سی ای او لیسکو واجد علی کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت بجلی کی اڑھائی ہزار میگاواٹ ڈیمانڈ بڑھی ہے جسکی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوا۔ اپریل کے مہنے میں ایسا 35برس بعد ہوا ہے لیکن یہ صورتحال عارضی ہے۔ مئی کے پہلے ہفتے میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے آخری مراحل میں ہیں جن کے مکمل ہونے پر لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے…

Read More

نیویارک (نیٹ نیوز) محض الزام کی بنیاد پر بے دردی سے کیے گئے قتل پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔فیس نے پاکستان میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کے فیس بک اکاو¿نٹ کو ان کی یاد سے منسوب کر دیا ہے جس کا مقصد ان کے دوست احباب اور لوگوں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اس اکاو¿نٹ پر جا کر مشال خان کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالب علم مشال خان…

Read More

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے ‘ ان شعبوں میں وسیع پیمانے پرمشینری درآمد کی گئی ہے ‘ پاکستان 2018ء میں مجموعی قومی پیداوار کا 5.7 فیصد کا ہدف حاصل کر لے گا۔ وہ گزشتہ روز کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمن کے جولائی مارچ 2016-17ءمیں بڑھنے والے خسارے سے متعلق خبریں آ جانے کے توجہ دلاﺅ نوٹس پرجو اب دے رہے تھے ۔ انجینئر خرم دستگیر نے سینٹ میں مہنگائی…

Read More