تازہ تر ین
quran e pak

قرآن پاک کی تعلیمات کے حوالے سے حکومت کا شاندار اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ایوان زیریں نے تعلیمی اداروں میں مسلمان طلبا کے لیے قرآن کی ناظرہ تعلیم کو لازمی قرار دینے کا مسودہ قانون متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔بدھ کو وزیرمملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمن نے قومی اسمبلی میں یہ بل پیش کیا جس کی قائمہ کمیٹی رواں سال فروری میں منظوری دی چکی تھی۔اس مجوزہ قانون کے تحت وفاق کے زیر انتظام اور وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کے لیے قرآن کی تعلیم لازمی ہوگی۔پہلی سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو صرف ناظرہ قرآن پڑھایا جائے گا جب کہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن کی ترجمے کے ساتھ تعلیم دی جائے گی۔وزیرمملکت بلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ قرآن کی لازمی تعلیم دینا مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے جسے اس قانون کو منظور کر کے پورا کیا جا رہا ہے۔یہ خبر آپ روزنامہ خبریں کی ویب سائٹ پر پڑ ھ رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے قانون سازی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے وقت سے مبصرین یہ کہتے آ رہے ہیں کہ اسکولوں میں قرآن کی تعلیم دینے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن حکومت تعلیم کے سلسلے میں ہی دیگر ضروری اور آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دے رہی۔آئین کی شق 25 (اے) کے تحت پانچ سے سولہ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو مفت تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں قانون بھی گزشتہ برسوں میں بنایا جا چکا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں اسکول جانے کی عمر کے تقریباً دو کروڑ 20 لاکھ بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv