Author: admin

ممبئی(شوبزڈیسک )بولی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنے کیلئے اپلیکیشن متعارف کرائی تھی۔ اب اسٹار کے اچھے دوست شاہ رخ خان بھی کچھ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں۔بولی وڈ کے بادشاہ ماہ اپریل کے اختتام پر اپنے مداحوں کو خصوصی سرپرائز دینگے۔ شاہ رخ خان مداحوں سے براہ ارست رابطے میں رہنے کیلئے موبائل اپلیکشن متعارف کرائیں گے،جس کے ذریعے مداح اسٹار کی روزمرہ کی سرگرمیوں، فلموں کے پروجیکٹس سے آگاہ رہیں گے۔ اسٹار اور ان کے مداح بآسانی ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکارآصف اقبال کاکامیاب پائی پاس آپریشن گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں ہوا۔ اداکارکوتقریباً دس روزقبل دل کادورہ پڑنے پرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھاجہاں چندرو زعلاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیاگیا۔تاہم بعدازاں صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیرکی سفارش پرانہیںدوبارہ داخل کیااور گزشتہ روزان کابائی پاس آپریشن کیاگیاجوکامیاب ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ آصف اقبال کوآپریشن کے آئی سی یووارڈمیںمنتقل کردیاگیاہے ۔ان کی طبیعت پہلے کی نسبت قدرے بہتر ہے۔

Read More

مناکو(اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، مارک لوپز اور فلورین لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی نے اعصام اور فلورین مرجیا کو شکست دی۔ مناکو میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میچ میں مارک لوپز اور فلورین لوپز مشتمل اسپینش جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے…

Read More

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) بھارتی سپریم کورٹ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف توہین مذہب کا کیس خارج کردیا۔ایک میگزین کے کور پر دھونی کو ہندو دیوتا کے روپ میں دکھایا گیا تھا جس کے مختلف ہاتھوں میں وہ پروڈکٹس تھیں جن کے دھونی ایمبیسڈر تھے، ان میں ایک کمپنی کے جوتے بھی تھے۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے دھونی کے خلاف کیس دائر کرنے کا حکم دیا،اس کے خلاف سابق کپتان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور اب یہ مقدمہ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیا گیا ہے۔

Read More

جمیکا(آئی این پی) مایہ ناز ٹیسٹ کر کٹر یونس خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ ریٹائر ہو جانے کے بعد نوجوان کھلاڑی مجھے رول ماڈل کے طور پر یاد رکھیں،خواہش ہے کہ مجھے ایک ایسے کھلاڑی اور بلے باز کے طور پر یاد رکھا جائے جو ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز مصباح الحق اور یونس خان (آج)جمعہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف شروع ہونے والی سیریز میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گئے۔ مایہ ناز ٹیسٹ کر کٹر یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ…

Read More

کنگسٹن (اے پی پی) یاسرشاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں انتخاب عالم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 2 وکٹوں کی ضرورت ،یاسرشاہ آج ویسٹ انڈیز کےخلاف شروع ہونےوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں انتخاب عالم کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ ملک کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے 14ویں باﺅلر بن جائیں گے۔، انتخاب عالم نے 125 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ یاسر نے 23 میچز میں 124 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 414 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

Read More

شکاگو(آئی این پی) سرینا ولیمز نے اپنے حاملہ ہونےکی خبر تصدیق کر دی۔ سرینا نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دےکر سب کو چونکا دیا ہے۔ کیونکہ سرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر تیراکی کے لباس میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے اس کے نیچے ’20 ہفتے ‘لکھا تھا۔جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔جس کے بعد اب انہوں نے حتمی طور پر اس خبر کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اب سال 2018 میں ہی کورٹ پر واپسی کریں گی۔واضح رہے کہ امریکی ٹینس سٹار رواں سال تین…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، جے آئی ٹی میں بھی بے گناہی ثابت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس میں پانامہ کیس کا فیصلہ سنا اور کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بے گناہی کے ثبوت عدالتوں میں پیش کئے اور جے آئی ٹی میں بھی بے گناہی ثابت کریں گے۔

Read More

راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا ستیاناس ہوگیا ، مٹھائیاں تقسیم کرنیوالے کچھ دیر میں شام غریباں منائیں گے ، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت کا ستیاناس ہوگیا ہے آج عدالت نے دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا ہیں نواز لیگ کے والے لوگ جو ابھی مٹھائی تقسیم کررہے ہیں کچھ دیر بعد یہ شام غریباں منائیں گے۔

Read More

لاہور‘قصور‘کھڈیاں خاص (نمائندگان خبریں‘نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے کیاہے کہ پنجاب ھکومت اس سال کسانوں سے چالیس لاکھ ٹن گندم خریدکریگی۔ ہمارے کسان بھائیوں کی محنت اورکاوش سے اس سال گندم کی فصل انتہائی بہترین اوراچھی ہوئی ہے۔ہمارے پاس بہت بڑے ذخائرموجودہیں گندم خریدکاحدف پوراکرلینگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کسانوں کےلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔قبل ازیں بھی کسانوں کوکپاس اورآلووغیرہ کی فصل میں کافی نقصان اٹھاناپڑاجس پروزیراعظم نے کسانوں کے نقصان کاازالہ کرنے کےلئے کھاداوربجلی پراربوں روپے سبسڈی دی بلاسودقرضے جاری کئے۔جووزیراعظم میاں نوازشریف کی زراعت کے شعبہ سے دلچسپی اورکسانوں کے مسائل…

Read More

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے میں قطری شہزادے کا خط بھی مسترد کر دیا ہے اور منی ٹریل سے متعلق تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعظم بال بال بچ گئے، سپریم کورٹ کا پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی بنانے، وزیراعظم ، حسن نواز اور حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ ا?ف پاکستان نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو کے مقابلے میں تین ججز کے اکثریتی فیصلے کے تحت وزیراعظم کو فی الحال…

Read More

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس ویسٹ انڈیز کو ان کے گھر پر ہرانے کا اچھا موقع ہے۔ وہاب اور عامر کو سیریز میں ریوس سوئنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دباو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں سیریز کو یاد گار بنائیں گے۔اپنے ایک انٹر ویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈ ر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے پاکستان ٹیم کے پاس…

Read More

جمیکا (نیوزایجنسیاں) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ سے سبائنا پارک، کینگسٹن، جمیکا میں شروع ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 08:00بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر زیادہ زور دیا، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی جمیکا میں سخت پریکٹس کی، قومی کرکٹ ٹیم نے 3 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ پریکٹس پر زیادہ توجہ دی۔ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی مکمل فٹ نہ ہو سکے جس کے باعث ان کا پہلے ٹیسٹ کے لیے…

Read More