تازہ تر ین

کنگسٹن ٹیسٹ کا آج سے آغاز

جمیکا (نیوزایجنسیاں) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ سے سبائنا پارک، کینگسٹن، جمیکا میں شروع ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 08:00بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر زیادہ زور دیا، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی جمیکا میں سخت پریکٹس کی، قومی کرکٹ ٹیم نے 3 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ پریکٹس پر زیادہ توجہ دی۔ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی مکمل فٹ نہ ہو سکے جس کے باعث ان کا پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہ ہونے کا امکان ہے،پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں رینکنگ میں پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔قومی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ الوداعی سیریزکواچھے اندازمیں مکمل کرنابڑاہدف ہے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم پہلے کبھی انکے ہوم گراﺅنڈمیں کامیاب نہیں ہوسکی مگراس بارتاریخ کوبدلنے کی پوری کوشش کر یں گے۔پریکٹس میچ کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈرنے کہا ہے ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم خطرناک ہے۔مہمان ٹیم میں میچ کانقشہ بدلنے والے کئی پلیئرزموجودہیں۔ حریف ٹیم کو قابوکرنے کی حکمت عملی بنالی ہے۔پاکستان کی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی رہی، گرین شرٹس نے ٹی 20 سیریز 3-1 اور ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ یونس خان اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے اور اس لئے وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کےلئے پر امید ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئیں سیریز میں دونوں ٹیمیں 5-5 سے برابر ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 16ٹیسٹ سیریز میں سے5 پاکستان اور 5 ہی ویسٹ انڈیز ٹیم نے جیتیں جبکہ 6 سیریز ہار جیت کے فیصلے بغیر ہی ختم ہوگئیں لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے پلس پوائنٹ یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس کی سر زمین پر اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز میں 7 سیریز کھیلی گئیں جن میں 4 سیریز ویسٹ انڈیز نے جیتیں اور 3 ڈرا ہوئیں جبکہ پاکستان کوئی بھی سیریز اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔ ان سیریز میں کل 23 میچز ہوئے اور ان میں بھی ویسٹ انڈیز کی برتری قائم رہی، 11 میچ کالی آندھی لے اڑی جبکہ 5 میچ شاہینوں کے نام رہے جبکہ 7 میچ ڈرا ہوگئے۔ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرا نے میں کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کے پہلے کپتان بن جائینگے۔ ایک اور خاص بات ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔یونس خان جو اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 23 رنز کی دوری پر ہیں۔ نوجوان کھلاڑی بابر اعظم ، حسن علی ، شاداب خان کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں غیر معمولی کارکردگی شائقین کرکٹ کو جیت کی امید دلاتی ہے۔ یونس خان اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے اور اس لئے وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کےلئے پر امید ہیں۔ویسٹ انڈیزکی 13 رکنی سکواڈ میں کپتان جیسن ہولڈر، دیوندرا بیشو، جرمین بلیک ووڈ، کریگ بریتھویٹ، روسٹن چیس، میگل کمنز، شین ڈورچ، شینن گبرائل، شمرون ہٹمائر، شے ہوپ، الزاری جوزف، کیرن پاویل اور ویشال سنگھ پر مشتمل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اپریل سے 4 مئی تک بارباڈوس جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 مئی تک ڈومنیکا میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv