تازہ تر ین
shahbaz shareef web

گندم کٹائی مہم کا افتتاح, وزیراعلیٰ کا کسانوں کیلئے بڑا اعلان

لاہور‘قصور‘کھڈیاں خاص (نمائندگان خبریں‘نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے کیاہے کہ پنجاب ھکومت اس سال کسانوں سے چالیس لاکھ ٹن گندم خریدکریگی۔ ہمارے کسان بھائیوں کی محنت اورکاوش سے اس سال گندم کی فصل انتہائی بہترین اوراچھی ہوئی ہے۔ہمارے پاس بہت بڑے ذخائرموجودہیں گندم خریدکاحدف پوراکرلینگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کسانوں کےلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔قبل ازیں بھی کسانوں کوکپاس اورآلووغیرہ کی فصل میں کافی نقصان اٹھاناپڑاجس پروزیراعظم نے کسانوں کے نقصان کاازالہ کرنے کےلئے کھاداوربجلی پراربوں روپے سبسڈی دی بلاسودقرضے جاری کئے۔جووزیراعظم میاں نوازشریف کی زراعت کے شعبہ سے دلچسپی اورکسانوں کے مسائل ومشکلات میں آسانی اورہمدردی کامنہ بولتاثبوت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف سستے ترین بجلی کے جونئے منصوبے بنارہے ہیں جن پرسوارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیدواری منصوبوں میں سوارب روپے کی بچت کرنے والاشخص کرپٹ کیسے ہوسکتاہے۔ میاں شہبازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بجلی کے بحران پربہت جلدقابوپالیاجائے گا۔موجودہ بحران ڈیموں میں پانی کی قلت کی وجہ سے ہے جوایک قدرتی عمل ہے۔بھکی پاورپلانٹ کاافتتاح ہوچکاجس سے لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوگی۔ پانامالیکس عدالتی فیصلے کے سوال پرمیاں شہبازشریف نے کیاکہپانامالیکس سے متعلق فیصلے کے سوال پرانہوں نے کہاکہ قانون ہمیں سیکھاتاہے کہ مہذب قومیں عدالتی فیصلوں کومانتی ہیں۔عدالتی فیصلہ حق میں آئے یامخالف احترام کرینگے جودفیصلہ ہوگا کھلے دل سے تسلیم کرینگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کھڈیاںخاص کے نواحی گاو¿ں فتح پورمیں گندم کٹائی مہم کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیرخوراک وزراعت بلال یٰسین،پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمداحمدخاں سمیت دیگروزراءایم این اےز ملک رشیداحمدخاں ،رانامحمدحیات خاں،ایم پی ایزملک احمدسعیداحمدخاں ،نعیم صفدرانصاری،ندیم سیٹھی،انیس قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔ وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے مشین سے خود گندم کاٹ کرگندم کٹائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv