Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے باغ میں پودے لگائے ، اس دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ۔ شجرکاری مہم میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے ادارے کیلئے…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانت دینے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے ضمانت منسوخی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب تک 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی ہیں، ملزمان نے ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچایا لہذا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی…

Read More

جھنگ : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے خلاف ( 7 اے ٹی اے ) دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق شیخ وقاص نے 9 مئی کو ویڈیو بیان میں عوام کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا، شیخ وقاص اکرم کیخلاف مقدمہ جھنگ تھانہ کوتوالی میں مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈرامائی انداز میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن پولیس سخت سکیورٹی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی ، انہیں سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔ لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے۔ پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ اس سارے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر کے بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی بہتری کے لیے پلان طلب کر لیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات شریک تھے۔ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اور تعمیر ومرمت کاجامع پلان بنایا جائے گا، خدمات کی بہتری کے لئے ہسپتالوں کو پرانی عمارتوں سے نئی بلڈنگز…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے پی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مراد سعید کی پنجاب اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع نہیں، ان کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب چارسدہ میں پولیس نے سابق صوبائی وزیرعارف احمدزئی کے گھر پرچھاپا مار البتہ سابق…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔ لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے، جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہر دفعہ سوال…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔ سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے، 70 سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے، جہانگیر ترین پارٹی کے قیام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی سنچری مکمل ہونے پر پارٹی کے قیام کا اعلان کیا…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔ ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پہنچے، لاہور ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی۔ وکیل پی ٹی آئی سربراہ کی استدعا پر عدالت نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان لکھنے کی ہدایت کی، عدالت نے کہا کہ لکھا پڑھا جواب نہیں دیا جاسکتا، تفتیشی افسر نے سوالوں کو قلمبند بھی کرنا ہے، تفتیشی افسر کو تفتیش…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرناسب سے بڑا چیلنج ہے، ٹیکس فری نہیں دے سکتے۔ ایک بیان میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، بحیثیت قوم اب اسی راستے پر چلنا ہے، نویں جائزے کے مکمل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔ عائشہ غوث پاشا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آڈیو لیکس پر پارلیمنٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے عدم حاضری پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور ان کے دو ساتھیوں کی طلبی کے سمن جاری کردئیے۔ قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کمیٹی کے سربراہ اسلم بھوتانی نے کہا کہ اگر تینوں افراد اگلی پیشی پر بھی پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں نجم ثاقب کے سمن معطل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بازو مروڑ کر پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لئے سب جیل قرار دے دیا جائے تاکہ صحافیوں کے لئے آسانی ہو، پاکستان میں آنے والے الیکشن کو دنیا میں کوئی تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی پاکستان کی مالیاتی مدد کرے گا۔ سربراہ عوامی لیگ نے…

Read More