لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔
سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے، 70 سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے، جہانگیر ترین پارٹی کے قیام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی سنچری مکمل ہونے پر پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا، جہانگیر ترین نے لاہور اور اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بھی لاہور میں اہم سیاسی شخصیات کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گی، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جہانگیر ترین سے جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے بھی جہانگیر ترین کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے، فواد چودھری بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

