Author: admin

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو اہم عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری منظور ملک اور ڈائریکٹر پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کرنل (ر) سعد نے استعفیٰ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر دونوں افسران کی کارکردگی سے ناخوش تھے، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی آج چیف الیکشن کمشنر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری پنجاب کے سیاسی محاذ پر مزید سر گرم ہو گئے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے آج بھی بعض رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری، سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی ، این اے 69 ڈسکہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی رانا محمود اشرف شامل تھے۔ پیپلز پارٹی وسطی کے صدر رانا فاروق سعید، فیصل میر، ندیم افضل چن، عبدالقادر شاہین اور دیگر نے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی۔ آصف علی زرداری سے وزیر اعظم کے مشیر قمر…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا، نو مئی کو جو بھی ہوا کوئی بھی خوش نہیں ہے، 9 مئی کے واقعے کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ایسی حرکت اللہ نہ کرے کبھی دوبارہ ہو، ٹی وی پر جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا ہے کہ…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کے بارے میں بات چیت ہوئی اس کے علاوہ تجارتی، اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے دلچسپی کا بھی اظہار کیا، اسحاق ڈار نے یو اے ای کی پاکستان میں…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کروا لیا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کا سروسز ہسپتال کی سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم سے تفصیلی طبی معائنہ کرایا، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے چودھری پرویز الہٰی کو مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن نے چودھری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے انہیں کل ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، اینٹی کرپشن کی جانب سے…

Read More

پشاور:(ویب ڈیسک) بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان جمعہ کو پشاور پہنچیں گے، امیر جے یو آئی اتوار تک تین دن قیام کریں گے اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، آئندہ انتخابات اور دیگر سیاسی و جماعتی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے جمہوریہ ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے معزز مہمان سے اپنے عملی پالیسی فیصلوں کا تذکرہ کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حصول اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ آپریشنل و تربیتی شعبوں میں بہتر بنا کر جدید خطوط پر استوار کیا…

Read More

سیالکوٹ:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے سیاست سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر ڈار نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، کاروباری مصروفیات کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہا ہوں۔ عمر ڈار نے مزید کہا کہ سیاست کی وجہ سے کاروباری نقصان اٹھایا، کسی ادارے کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، عثمان ڈار اور عمر ڈار کا اپنا فیصلہ ہو گا۔

Read More

کراچی:(ویب ڈیسک) چڑیا گھر کی ہتھنی ‘مدھو بالا’ بلڈ پیرا سائیڈ انفیکشن سے متاثر ہوگئی۔ مدھوبالا ہتھنی کو پیراسائیڈ انفیکشن سے بچانے کیلئے آج ویکسین کی پہلی ڈوزلگا دی گئی جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز 15 روز بعد لگائی جائے گی۔ چڑیا گھرحکام کے مطابق ویکسین مکمل ہونے کے 15روز بعد ہتھنی کے بلڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجےجائینگے، مدھو بالاکو لیبارٹری رپورٹ کلیئر آنے پر سفاری پارک منتقل کیاجائےگا۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر نے بتایا کہ چڑیاگھرمیں جراثیم کش سپرے مہم شروع کردی ہے، مدھوبالا ہتھنی سمیت دیگرنایاب نسل کے جانوروں کی صحت کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہیں۔

Read More

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) راول ڈیم کے پانی میں زہریلا کیمیکل پھیلنے سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئیں۔ محکمہ فشریز کے مطابق مچھلیوں کے شکار کیلئے زہریلا کیمیکل پھینکنے سے سارا پانی زہریلا ہوگیا، زہر آلودہ کیمیکل کے استعمال سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئیں۔ پولیس نے پانی میں زہریلا کیمیکل پھینکنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کیخلاف محکمہ فشریز کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مرنے والی مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح سیاسی اور معاشی استحکام ہے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، سوئچ آن آف کر کے معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، معیشت کو ٹھیک…

Read More

مردان:(ویب ڈیسک) انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ثاقب الرحمان کو آبائی علاقے میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، سول و سرکاری افسران، شہید کے لواحقین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ثاقب الرحمان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا فضائی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، مگر یہاں ہم 45 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت برداشت کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے اس لئے بنائے گئے ہیں تا کہ ترقی پذیر ممالک کی معاونت کریں، فرانس میں ہونے والی کانفرنس عالمی مالیاتی نظام کی تنظیم نو کرے گی، پاکستان نے کوپ 27 میں موقع حاصل کیا اور ایک گروپ کو متحد کیا ہے، پاکستان…

Read More