لاہور: (ویب ڈیسک) ڈرامائی انداز میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
اینٹی کرپشن پولیس سخت سکیورٹی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی ، انہیں سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔
دوران سماعت اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الٰہی سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو کل اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔
خیال رہے کہ چودھری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کیخلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

