Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکمرانوں کی جانب سے اکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش کرنے پر شدید تشویش ہے، بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نام نہاد قدیم ہندوستان کو دکھایا گیا، بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بنی دیوار پر وہ علاقے بھی شامل ہیں جو اب پاکستان اور دیگر ممالک کے حصے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کے بیانات پر حیران ہیں،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6 جون کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتِ عالیہ نے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سی پی او راولپنڈی، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عدالت عالیہ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد کی حدود سے پولیس و رینجرز کی وردی میں بندے اُٹھائے جا رہے ہیں کسی کو پرواہ نہیں۔ سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جس میں عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور لاپتا مراد اکبر کے وکیل قاسم ودود، ایس…

Read More

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان کے متعدد اضلاع ایک بار پھر کانگو وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں جہاں اس وائرس سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران کانگو وائرس کے 35 کیسز رپو رٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہواہے کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کی وبا پھوٹی ہے بلکہ 80 کی دہائی کے آخر اور 90 کی دہائی کے وسط میں بھی اس وبا سےدرجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ صوبائی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4 ہزار 120شرپسندوں میں سے 2 ہزار 290 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار 181حملہ آور گرفتار کیے گئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے 1800 شرپسندوں میں سے ایک ہزار 125کی شناخت ہو چکی ہے اور 513 شرپسند گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عسکری ٹاور پر ایک ہزارشرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 121کی شناخت ہوئی اور 81 کو گرفتار کیاجا چکا ہے، راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا،…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور اکثر خواب دیکھنے والے منظور وسان نے فواد چودھری، شیخ رشید اور بشریٰ بی بی سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔ منظور وسان نے کہا ہے کہا کہ فواد چودھری پرانا جیالہ ہے، وہ پیپلزپارٹی میں ہی آئے گا، فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں ان سب کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پیپلزپارٹی اور بلاول بُھٹو کا ہے۔ شیخ رشید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ بشری بی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ لاہور پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر سک نہر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی کو ٹرک نے کچل ڈالا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ بہن موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بھائی شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم ڈیڈ باڈی قبضے میں…

Read More

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن ایک تقریب کے دوران سٹیج پر موجود ریت کے چھوٹے سے تھیلے سے ٹکرا کر گر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صدر جو بائیڈن کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دینے کی تقریب میں شریک ہوئے ۔ اس دوران سٹیج پر موجود ریت کے چھوٹے سے تھیلے سے ٹکرا کر صدر بائیڈن اچانک سے گر گئے ، سٹیج پر موجود ایئرفورس کے اہلکاروں نے امریکی صدر کو سنبھالا اور انہیں دوبارہ کھڑا کیا جس کے بعد وہ واپس جاکر اپنی نشست پر…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان نے والد کے ساتھ معمولی جھگڑا کرنے کے بعد احتجاج کیلئے انوکھا قدم اٹھا لیا۔ والد کے پلاٹ میں حصہ نہ دینے پر بیٹا احتجاج کے طورپر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پولیس اس کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی بجلی منقطع کروائی ۔ پولیس نے نوجوان کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے بحفاظت بجلی کے پول سے اتارنے میں کامیاب ہوگئی، پولیس نے بتایا کہ بیٹے کا باپ سے جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ گزشتہ روز چودھری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلےتو پہلے سے فیلڈنگ لگائی لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گاڑی روک لی۔ تاہم پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کے شیشے توڑے اور زبردستی ان کو باہر نکال کر گرفتار کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں ،بھاگنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔ پرویز الٰہی کے ڈرائیور نے پولیس کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف آج شام ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے سبب قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا تھا کہ شہباز شریف ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، وزیر اعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی…

Read More