Author: admin

کراچی:(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3429 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت8 ڈالر اضافے کے بعد 1975 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں کے ججوں اور عملے پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ مراسلہ کے مطابق ماتحت عدالتوں کے ججز اور عملہ سیاسی نوعیت کا مواد اپ لوڈ کرے نہ ہی لائک، شیر اور کمنٹس دے، جوڈیشل افسر یا عملے نے سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔ کسی نے کوئی سیاسی پوسٹ لائک کی یا اپنے ریمارکس دیے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ماتحت عدالتوں کے جج نے 2020ء اور 2021ء کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کی۔

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شیخ یعقوب اور سابق صوبائی وزیر پیرغلام محی الدین چشتی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ شیخ یعقوب این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب سابق صوباٸی وزیر و…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کرپشن کیس میں گرفتار پرویز الٰہی کے مقدمے سے ڈسچارج کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کسی بھی ٹھوس شواہد کے بغیر ملزم پر زبانی الزام لگائے گئے، پراسیکیوشن ایک طرف کہہ رہی ہے بوگس انٹری کر کے رقم نکالی گئی جبکہ محمکے سے کسی کو گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کوئی بھی ثبوت یا ٹھوس شواہد عدالت میں…

Read More

اسلا م آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کے دوران پنجاب اور سندھ میں معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سو ن نسبتاً خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، جس کی وجہ سےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور بتدریج مٹی میں نمی کم ہوگی، جس کے بعد خاص طور پر ملک کے جنوبی حصے میں خریف اور سبزیوں کی فصل کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت پڑے گی۔ یہ رجحان پورے ایشیا اور آسٹریلیا میں گرم اور خشک موسم…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آسٹریلوی بلےباز سٹیو سمتھ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کروایا ہے، وہ گزشتہ چند سالوں میں اپنے کھیل میں شاندار تبدیلیاں لائے ہیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں جلد قابو کرنا ہوگا، وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔سٹیو سمتھ نے شاہین کی باولنگ پر بھی کھل کر تعریف کرتے ہوئے…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے تبادلہ کا نظام تبدیل کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس اہلکاروں کی ٹرانسفر، پوسٹنگ کے لیے ڈی پی او کو ذمہ دار اتھارٹی مقرر کر دیا، اقدام کا مقصد تھانوں میں اہلکاروں کے تبادلوں کیلئے سفارشی کلچر ختم کرنا ہے۔ شہزاد بخاری نے ماتحت اہلکاروں کے تبادلوں کی نئی پالیسی نافذ کر دی، چاروں زونل ڈی پی اوز کیساتھ او ایس آئی بھی تعینات کر دیئے گئے، اے ایس آئی لیول کا افسر ڈی پی او کیساتھ بطور او ایس آئی کام…

Read More

احمد پور شرقیہ:(ویب ڈیسک) نیشنل ہائی وے پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ افسوسناک واقعہ نیشنل ہائی وے پر خان پور مرچاں والا کے قریب پیش آیا جہاں بہاولپور سے کراچی جانیوالی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جاں بحق ہونیوالوں میں 35 سالہ عمران اور 20 سالہ حمزہ شامل، ریسکیو 1122 نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو مقدمہ سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ چودھری پرویز الٰہی اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ امیر جماعت سراج الحق نے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کیلئے درخوست دائر کی تھی۔ خیال رہے کہ 2016 میں بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کیسے چھپاتے ہیں، یہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے ایم سی ایل نے منڈیوں کے قیام کیلئے محکمہ بلدیات سے 2 ارب روپے کے فنڈزمانگے تھے، فنڈز نہ ملنے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا، ٹیکس لگنے سے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے بڑے جانور پر ایک ہزار، بکرے چھترے اور دنبے پر 500 روپے فی جانور ٹیکس وصول کیا جائے گا، کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ منڈیوں کے قیام پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سماجی رہنما اور وکیل جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانےمیں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ جبران ناصرکی اہلیہ منشاپاشا کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں اغوا کی دفعہ 365 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ جبران ناصرکی اہلیہ منشا پاشا نے شوہر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی تھی۔ منشا پاشا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈیفنس فیز 5 کےقریب سےگزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی، سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیرملکی اثاثوں پر ٹیکس کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 جون کو سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ بجٹ 2022 میں غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کے خلاف 188 درخواستیں مختلف شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

Read More