Author: admin

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر عارف علوی پر دو مقدمات بنانے کا اعلان کردیا۔ اسلام اباد میں سپریم کورٹ کے سامنے بھٹو ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں، جیسے ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں ری رپلیس ہوں گی تو عارف علوی بھی تبدیل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عارف علوی پر دو مقدمات ہوں گے، ایک مقدمہ اسمبلی توڑنے کا ہوگا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہوگا۔ یاد…

Read More

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا، پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر پھر بھی ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی جارہیں۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہوسکتی اور ان لوگوں نے  عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، آئی ایم ایف کو لکھا جانے والے خط کو ملک سے غداری قرار دیا جا رہا ہے حالاں کہ فیٹیف کی قانون سازی کی ان ہی لوگوں نے مخالفت کی تھی اور مطالبہ کیا جارہا تھا…

Read More

پنجاب میں نومنتخب حکومت کی سولہ رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کس کا نوٹیفکیشن آج کسی وقت بھی جاری کردیا جائے گا۔ متوقع پنجاب کابینہ میں ن لیگ کے 14 ، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ کا ایک، ایک وزیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں ن لیگ سے مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، بلال یاسین،عمران نذیر، خضر حیات مزاری، شیرعلی گورچانی، احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین، سبطین رضا بخاری، ایوب خان گاڈھی، فیصل کھوکھر اور میاں یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ جبکہ…

Read More

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ جن کے لیے اضافہ کیا گیا ہے انہیں مارج کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا…

Read More

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی تھی۔ جبکہ آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5گواہان طلب کرلئے گئے ہیں۔ دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔ درخواستیں ڈینٹسٹ اور جنرل فزیشن سے چیک اپ کے لئے دائر کی گئی ہیں۔

Read More

 اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سینیٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل عرصے بعد ایوان میں آئے تو پی ٹی آئی سینیٹرز نے ان کا استقبال کیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے جیلوں میں قید خواتین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ سینیٹرز نے قیدی خواتین اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نعرے لگاتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مائیک نہ دینے پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ…

Read More

 لاہور: اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو برا قرار دے دیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نوال سعید کا کہنا تھا کہ مرد اداکار خواتین کے مقابلے میں مجموعی طور پرزیادہ تعاون کرنے والے اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ برا رہا۔ شوبز میں کام شروع کیا تو متعدد تلخ تجربات بھی ہوئے۔ مجھے بتایا گیا کہ چند اداکاراؤں نے ڈرامے کی کاسٹ سے مجھے نکال کر کسی اور کو لینے کا مشورہ دیا۔ یہ سب پیشہ ورانہ…

Read More

پنوعاقل: پنوعاقل کے کچے میں زمینی تنازع کے تحت جتوئی اور مہر برادریوں میں تصادم میں 7 افراد قتل اور 7 زخمی ہوگئے۔ رضا گوٹھ تھانے کی حدود میں زمینی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، 5 گھنٹوں تک دونوں طرف سے جدید اسلحے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس فائربندی کرانے میں ناکام رہی۔ مقتولین میں مہر برادری کے عبدالحف مہر جبکہ جتوئی برادری کے ولی محمد، امام دین، خوشی محمد، پٹھان، شہوال، نسیم جتوئی شامل ہیں، پولیس نے نعشیں تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

Read More

مردان: پختونخوا میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایس پی شہید اور ڈ ی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے زڑمتہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں گولی لگنے سے ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے جب کہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہیں۔گزشتہ رات گئے تقریباً ساڑھے تین بجے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس اور میڈیکل عملے کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچی، جہاں امدادی ٹیم…

Read More

 کراچی: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے مریم نواز کو بزدار ٹو قرار دے دیا۔فیصل واوڈا نے مریم نواز کی وائرل وڈیو پر ردعمل میں کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بزدار ٹو کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 ، پٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہو ۔انہوں نے کہا کہ یہ بزدار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہے۔ ڈبے کھول دیے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہو سکیں گی۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ ہے عوام کو آئی لو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ ۔

Read More

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا ناقابل تسخیر ہونے لگا، انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر مسلسل 17ویں سیریز جیت لی۔ فروری 2013 سے اب تک بھارت نے انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے علاوہ دیگر ممالک سے 17 ٹیسٹ سیریز کھیلیں تاہم کوئی بھی ٹیم انہیں شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پاکستان اور بھارت نے سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، ممبئی حملوں کو جواز بناکر بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تاہم آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آتی رہی ہیں۔ آخری…

Read More

کراچی: ائرپورٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت سے زائد کی کرنسی اور سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینکاک جانے والی پرواز پر ایک مسافر کی جانب سے 16 ملین روپے مالیت کی کرنسی اور بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بینکاک کی پرواز پر سفر کرنے والے مسافر عمران گل اعوان نے 251 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی جس میں امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ڈالر، یوان اور ریال شامل تھے، اپنے بیگ میں…

Read More

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اگلے ہفتے پیر کے روز تک متوقع ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے یہ بات صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب تک مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچے لیکن ہم کامیابی کے قریب ضرور پہنچ گئے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے اور آئندہ پیر تک ہم غزہ میں جنگ بندی دیکھ رہے ہیں۔ ایک اہم اسرائیلی اہلکار نے بھی نام نہ…

Read More