Author: admin

خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں بس کھائی میں گرنے سے 10 سے مسافر جاں بحق ہوگئے۔ ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے علاقے ترناوہ کھوئی بگراں میں ایک مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے مسافر بس کھائی میں جاگری، واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار امدادی کاموں کے لیے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ موقع پر دس سے زائد افراد کی تصدیق ہوئی جن کی میتوں کو خانپور میں قائم سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 15 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق…

Read More

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد رضوان پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے…

Read More

امیر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لینگے، پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ مرکزی کونسل کرے گی۔ الیکشن سے دستبردار شدہ لوگ کامیاب ہوگئے، اگر پی ٹی آئی جیت گئی ہے تو ان کو حکومت حوالے کر دیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں ہم اسمبلی میں تھے لیکن احتجاج بھی کر رہے تھے، آج موقف کیسے تبدیل ہوگیا کہ دھاندلی بھی ہوگئی لیکن حکومت میں بیٹھ رہے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اس حد تک…

Read More

  کراچی: پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کراچی میں متعارف کرادی گئی، جس کے ذریعے ہنگامی صورت حال اور سیاحت کے شوقین افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیر و تفریح کے دلدادہ اور ہنگامی صورتحال میں باحالت مجبوری سفر کرنے کے لیے نجی کمپنی اسکائی ونگز نے کراچی سے اپنی فضائی ایئرٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ کراچی سے شروع ہونے والی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کی سہولت سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس کیلیے دستیاب ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق ایئرٹیکسی سروس کا فی گھنٹے کرایہ 95 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے،جس میں بیک وقت…

Read More

 اسلام آباد: سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے حالیہ عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقوں میں کامیابی کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا، جس سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے منظور کرلیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد سینیٹ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ پرنس عمر احمد زئی  نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا اور انہوں نے منظور بھی…

Read More

غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت مکمل ہو گئی۔ اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی درخواست پر سماعت کی گئی، 8 روزہ سماعت میں 52 ممالک نے 15 ججوں کے پینل کو اپنے دلائل دیے۔ سماعت میں عرب لیگ نے اسرائیلی قبضے کو بین الاقوامی انصاف کی توہین قرار دیا۔ عرب لیگ نمائندوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی سر زمین پر قبضے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں، اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی امن کا ضامن ہے، اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسلی تسلط کا…

Read More

ویب ڈیسک: سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر کے پاس قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اختیار اب نہیں رہا،آئین سے کھیل کھیلا جا رہاہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ صدر علوی قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلاکر ایک بار پھر آئین شکنی کررہے ہیں، آئین کا آرٹیکل بڑا واضح ہے کہ 21 روز میں اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے لیکن صدر نے اعتراض لگا کر سمری واپس کردی کہ ابھی ہاؤس مکمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس مکمل تب ہوتا ہے جب ممبرز کا…

Read More

نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی فیملی میں ایک نیا اضافہ متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے  شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ سدھو موسے والا کے خاندان کے کچھ افراد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کی 58 سالہ والدہ چرن کور اگلے ماہ ایک بچے کو جنم دیں گی اور اس وقت وہ 6 ماہ سے نامعلوم مقام پر ہیں۔ پنجابی گانوں کے معروف گکوکار سدھو موسے والا کے والد 60 سال کے…

Read More

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، وہ تیسری مرتبہ اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر، پی پی پی رہنماؤں اور  مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور قونصل جنرل سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا…

Read More

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 14 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں جس میں لاہور قلندرز کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر 0 پوائنٹ کے ساتھ سب سے آخری پوزیشن ہے۔ ملتان سلطانز کو صرف ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ چار میچز میں کامیابی ملی۔ پوائنٹس…

Read More

اسلام آباد: ملک بھر میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے مل کر 2 مارچ کو احتجاج کرے گی۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے وہ پر اعتماد ہیں، حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، ایک جنبش قلم نے ہماری نشستوں پر ضرب لگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، ہمارے امیدوار کو ایم این اے…

Read More

پشاورسربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ2018 میں بھی کہتے تھے دھاندلی ہوئی آج بھی کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی، آنے والے دنوں میں بتاؤں گا سسٹم کے اندر رہنے والے روئیں گے، ساری زندگی الیکشن لڑے ہیں داڑھی الیکشن میں سفید ہوئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہےاسمبلیاں بھی ان کےمطابق ہوں اورلوگ بھی، ہماری پوزیشن واضح ہے ہم کسی حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں عوام کوپتہ چل جاتا ہےکون جیت رہااورکون ہاررہاہے ،  اگر پی ٹی آئی جیتی ہے تو ان کو حکومت دیں،…

Read More

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے حوالے سے اپنے تازہ ترین جائزے میں کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کے بعد قائم ہونے والی اتحادی حکومت کا مینڈیٹ اتنا مضبوط نہیں ہوگا کہ وہ آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیلئے مشکل اصلاحات کر سکے۔ موڈیز نے اپنے جائزے میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نیا قرض نہ ملاتو اس کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ موڈیز نے اپنے جائزے میں پاکستان کی ریٹنگ Caa3 پر برقرار رکھی ہے۔ اگرچہ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر پاکستان کچھ اقدامات…

Read More