Author: admin

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنا ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتا ہے کہ خط میں کیا ہوگا، جو چیز ابھی ہوئی نہیں اس پر تنقید شروع کردی گئی ہے۔ حالانکہ گزشتہ روز عمران خان خود آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف…

Read More

  لندن: انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے۔ بھارت کے نامور فلمی نقاد کمال آر خان نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ گیتھیکا فیروز خان سے شادی کرنے کیلئے مسلمان بھی ہوسکتی ہے۔ کمال آرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان ہوچکی ہے کیوں کہ انہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔ خان کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان رومانس اس وقت پروان چڑھا جب ان کی ملاقات فلم کے سیٹ پر لندن میں ہوئی۔ دونوں کے…

Read More

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام کاموں کو روکتے ہوئے منظوری کے لیے اپنی پاس آنے والی سمریاں واپس بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے اور حکومتی سازی کے مراحل تقریبا مکمل ہونے کے بعد اب تمام سرکاری امور روک دیے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تمام کام اور سمریوں پر فیصلے اب آنے والی حکومت کرے گی۔ انوار الحق کاکڑ نے منظوری کیلیے آئی ہوئی تمام سمریاں واپس بھی بھیج دیں اور کہا کہ ہم صرف نئی حکومت کی حلف برداری کا انتظار کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان…

Read More

لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں، ہمارے اوپر بہت مشکل وقت رہا، بربریت کا نشانہ بنایا گیا، ہم نے بطور جماعت کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا۔ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصب ملنے پر سر جھکا کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، قدرت کا نظام پہلے انسان کو مشکلات سے گزارتا ہے پھر عزت سے نوازتا ہے، میرا وزیراعلیٰ منتخب ہونا ہر ماں، بہن اور بیٹی کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا…

Read More

پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے، مراد علی شاہ 25ویں منتخب قائد ایوان ہیں۔ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرِ صدارت آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ وزیر اعلیٰ کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوا، مراد علی شاہ سندھ کی تاریخ میں پہلی دفعہ 112 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ ایم کیو ایم کے علی خورشید 36 ووٹ لے سکے۔ وزیر اعلی سندھ کے لیے پیپلز پارٹی کے مراد…

Read More

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے مخصوص نشستوں سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کی ایڈوائس واپس بھیج دی جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعرات کو بلالیا ہے۔ صدرمملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کریں پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔ صدر مملکت نے  سمری وزیراعظم  ہاؤس  اور وزارت پارلیمانی امور کو واپس بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز ٹو کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا…

Read More

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار پنکج ادھاس انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔ پنکج ادھاس کا انتقال پیر کی صبح گیارہ بجے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ہوا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ پنکج ادھاس نے کم و بیش پچاس سال تک غیر فلمی غزلوں اور گیتوں سے کروڑوں شائقین سے داد سمیٹی۔ پنکج کو 1983 میں فلم ’نام‘ کے لیے گائے ہوئے گیت ’چٹھی آئی ہے‘ کے ذریعے ایشیا بھر میں بھرپور شہرت ملی۔ پنکج ادھاس کے بھائی منہر ادھاس بھی فلمی گلوکار تھے۔ منہر نے پیار کرنے والے کبھی ڈرتے نہیں، ہم تمہیں…

Read More

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے بیان میں کہا کہ دھاندلی زدہ نتائج کے ذریعے غیر آئینی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونے والے آج پنجاب کی ایک جعلی وزیر اعلیٰ کا ‘انتخاب’ کررہے ہیں، سالہا سال سے ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا خاندان آج ایک بار پھر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کرفیو نافذ کر کے…

Read More

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرِ صدارت آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ وزیر اعلی کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوگا، وزیر اعلی سندھ کے لیے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی مدمقابل ہیں۔ مراد علی شاہ کے حق میں رائے دینے والوں کو دائیں جانب جانے جبکہ علی خورشیدی کے حق میں رائے دینے والے بائیں جانب…

Read More

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے نزدیک شامی علاقے میں ایک ٹرک کو نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ کے دو کمانڈر جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے دو جنگجو ٹرک پر یروشلم جانے والے راستے میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ہمارے دونوں کمانڈرز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تاہم سیریئن…

Read More

پشاور: اے این پی نے 28 فروری کو پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں 28 فروری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ بدھ کو سہ پہر 2 بجے ہوگا۔ اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی تحریک سیاست میں فوج کے کردار کے خاتمے کے لیے ہے۔ اے این پی آئین اور جمہوریت کی بالادستی اور عوامی حکمرانی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ سپر ہٹ فلم ” رنگ دے بسنتی” کا اسکرپٹ پڑھ کر رو دیا تھا۔ اداکار شاہد کپور نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عامر خان کی سپرہٹ فلم ” رنگ دے بسنتی” میں کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم میں نے منع کردیا۔ شاہد کپور کا کہنا ہے کہ رنگ دے بسنتی نہ کرنے کا آج بھی افسوس ہے۔ فلم کو ڈیٹس نہ ہونے کے باعث منع کیا تھا۔ فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر میں رو دیا تھا۔ فلم میں کام نہ کرنے کا آج…

Read More

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے حکومت یا اپوزیشن میں جانے کا فیصلہ ن لیگ کے ساتھ حتمی مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ ن لیگ نے ہمارے مطالبات سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات پر حتمی اتفاق کے لیے مذکرات آئندہ دنوں میں ہونے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی حکومتوں کی خودمختاری اور مضبوطی کے لیے آئینی ترامیم اولین مطالبہ ہے۔ گورنر…

Read More