Author: admin

رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 29 فروری کو قومی اسمبلی اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں شریک پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، شاید ہم اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ…

Read More

پاکستان سُپرلیگ سیزن 9 کا میلہ لاہوراور ملتان کے بعد آج بدھ 28 فروری سے کراچی میں سجے گا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز میں پہلا ٹاکرا اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگزکا ہو گا۔ میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جس سے آدھا گھنٹہ قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ہوگا۔ کراچی کنگزکے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہرمیں کھیلنے کیلئے کافی پرجوش ہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو غلطیوں سے سیکھتی ہے اور اُن کی ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ کنگز کے کپتان کا کہنا ہے…

Read More

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے فلاحی اداروں کے لیے حساب کتاب کے نئے معیارات مقرر کیے ہیں جن میں زکوٰۃ سے متعلق عطیات کی مالیاتی تفصیلات بھی سامنے لانا ہوں گی۔ ایس ای سی پی نے نے منگل کو SRO 240(I)/2024 جاری کیا جو کسی بھی فلاحی ادارے کو زکوٰۃ کی مد میں ملنے والے عطیات کی مالیاتی تفصیلات بیان کرنے سے متعلق ہیں۔ فلاحٰ اداروں کو حساب کے نئے معیارات یکم جنوری 2024 سے نفاذ کرنا ہوں گے۔ مالیاتی دستاویزات سے مستفید ہونے والوں کو زکوٰۃ سے متعلق تفصیلات سے استفادے کی بھی…

Read More

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد ہوئی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ اس کے ساتھ ہی مراد علی شاہ نے سلامی لینے کے بعد اپنے فرائض منصبی کا آغاز کردیا۔ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ رفعت مختار سے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ امن و امان کے پہلے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سید مراد…

Read More

کراچی: پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان اسٹیڈیم واقعے پر کرکٹر محمد عامر کو فون کرکے معلومات حاصل کیں۔ قومی کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ فیملی کے ساتھ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ پر مریم نواز نے نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں۔ محمد عامر نے لکھا کہ ’ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے‘ میں آپ ( مریم نواز) کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ…

Read More

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کر لی جب کہ پٹرول ساڑھے 4 جبکہ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2روپے 92پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Read More

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہماری مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میں یہاں سچائی بیان کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔ پاکستان کی سیاست میں امریکا کی مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس قبل امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے…

Read More

روم: اٹلی کی ایک خاتون تیراک نے جھیل میں برف کی تہہ کے نیچے 459 فٹ گہرائی میں جا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 27 سالہ ویلینٹینا کیفولا نے یہ کارنامہ اٹلی کی لاگو دی اینٹرسلوا میں بغیر آکسیجن کے تیراکی کر کے انجام دیا۔ ویلینٹینا نے یہ ریکارڈ اس سے قبل 2017 میں بنایا تھا جس کو جاپانی ایتھلیٹ یاسوکو اوزیکی نے حال ہی میں 413 فٹ گہرائی میں جا کر اپنے نام کر لیا تھا۔ ورلڈ انڈر واٹر فیڈریشن کے اعلان کے مطابق ویلینٹینا نے یاسوکو اوزیکی کی کامیابی کے 36 گھنٹوں بعد ہی ریکارڈ واپس…

Read More

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس کے قریبی دوست نے اُن کی اچانک موت کی وجہ بتا دی۔ ’چٹھی آئی ہے‘، ’وہ بن سنور کر چلے ہیں گھر سے‘، ’چاندی جیسا رنگ‘، ’چپکے چپکے سکھیوں سے‘ اور ’آہستہ‘ جیسے رومانوی گانوں سے موسیقی کے شائقین میں اپنی ایک خاص پہچان بنانے والے معروف بھارتی گلوکار پنکج ادھاس 26 فروری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ 72 سالہ پنکج ادھاس کی اچانک موت کی خبر اُن کی بیٹی نے خبر سوشل میڈیا پر دی تھی لیکن اُنہوں نے گلوکار کی موت کی وجہ نہیں…

Read More

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے 214 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ فخر زمان کی ناکامیوں کا سلسلہ اس میچ میں بھی جاری رہا اور وہ صرف 23 رنز بناکر…

Read More

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور سروسز چیفس (CJCSC) کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں مسلح افواج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 فروری 2019 کو عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس ناخوشگوار دن کے واقعات نے بھارت کی جانب پاکستان کی مسلح افواج کی مکمل آپریشنل چڑھائی کو…

Read More

پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی کامیاب میڈیکل سرجری ہوئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر اسٹوریز میں مداحوں کو اپنی سرجری کی اطلاع دی۔ یشما گِل نے بتایا کہ ان کی مختصر سی سرجری ہوئی ہے، جو کامیاب رہی اور وہ اب صحت یاب ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے یہ تفصیل نہیں شیئر کی کہ انہیں کیا مسئلہ تھا، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

Read More

ماسکو: روس نے پیٹرول  کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ عالمی میڈیا نے روس کے  سرکاری خبر رساں ادارے ’ ٹاس ‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ  روسی وزیراعظم میخائل  میشوستن نے  پیٹرول کی برآمدات پر پابندی کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ سے 6 ماہ کے لیے ہوگا۔ روسی ذرائع ابلاغ نے  نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کے حوالے سے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی کھپت میں جلد اضافہ ہوگا جس  کے پیش نظر اندرون ملک تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے…

Read More