Author: admin

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا۔ پاک فوج نے 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ 26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔ کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔ یاد رہے کہ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے…

Read More

 لاہور: ہائی کورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔راسخ الٰہی، تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے کیس میں عدالت نے عدم پیشی پر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علاوہ ازیں عدالت نے عدم پیشی پر دوسری ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی، جس میں پراسکیوشن کی جانب سے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔پراسیکیوشن کی جانب…

Read More

اسلام آباد: ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے علی ظفر، بیرسٹر گوہر پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست دی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم کی طرف سے فروغ نسیم پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سنی اتحاد کونسل…

Read More

گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلانے والے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کمنٹیٹر سائمن ڈول پریزنٹیشن کے دوران بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلی گئی جارحانہ اننگز کی تعریف کررہے ہیں۔ انہوں نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاندار اننگز اور بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر انہیں سراہا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بابراعظم نے 63 گیندوں پر…

Read More

 اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی طریقے سے ہوا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ چھینا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیتی ہے۔ ہماری ٹوٹل 227 سیٹیں بنتی ہیں۔ پی ٹی آئی کے 86 ارکان قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے جبکہ سندھ میں 9 ایم این ایز نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون میں موجود ہے آزاد امیدوار 3 دن کے اندر اندر کسی…

Read More

 لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کردیے۔مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھانے کے اگلے ہی روز اہم اجلاسوں کی صدارت اور احکامات جاری کرنا شروع کردیے۔حکومتی ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس صرف ان کو ملے گا، جن کے لیے عدالت حکم دے گی۔دریں اثنا مریم نواز نے ہدایات جاری کی ہیں کے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز اب صرف پنجاب بورڈ ہوں گے۔ پورے صوبے میں ایک ہی بورڈ ہو گا۔

Read More

”ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے“ کو پانچ برس مکمل ہوگئے۔ 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا تھا۔ پاک فضائیہ نے اپنے اس آپریشن کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا نام دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیارے کو مار گرایا اور جوابی کارروائی میں پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کوزندہ گرفتار کیا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان ملٹری کےضابطہ اخلاق اورمیزبانی کامعترف ہوا۔ وائرل وڈیو میں بھارتی پائلٹ نے پاکستانی چائے کی تعریف کی، سوشل میڈیاپرٹی از فنٹاسٹک کاہیش ٹیگ 36 گھنٹےزیرگردش…

Read More

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرادیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 202 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان 75 اور کولن منرو 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جورڈن کاکس 13 رنز بناسکے۔ انکے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا۔ 181 کے مجموعی اسکور پر اعظم خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی…

Read More

 اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ اتنے تفصیلی فیصلے سے لگتا ہے کہ جن ججز نے فیصلہ دیا وہ خود بھی متفق نہیں تھے۔ سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالتی معاون خالد جاوید خان نے عدالت میں دلائل دیے۔ چیف جسٹس نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس تاریخ کا وہ واحد فوجداری فیصلہ ہے، جو 935 طویل صفحات پر مشتمل ہے۔…

Read More

  کراچی: پاک بحریہ کی جانب سے سمندری مشق سی اسپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے جنگی جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے FM 90 میزائلز سے فضائی  اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت…

Read More

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب 38، پال والٹر 19 اور آصف علی 17 رنز…

Read More

 ممبئی: بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی نئی پروپیگنڈا فلم ’آرٹیکل 370‘ پر عرب ممالک میں پابندی لگادی گئی۔ ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘فائٹر‘ کے بعد یہ دوسری فلم ہے جسے رواں برس عرب ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ’آرٹیکل 370‘ ایک سیاسی تھرلر ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے حوالے سے واقعات کو فلمایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار بھارتی اداکارہ یامی گوئم کررہی ہیں…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ مریم نواز کو قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ’سیلیکٹ‘ کروانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب سلیکشن جمہوریت کے دامن پر ایک بدنما داغ ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ‏8 فروری کو انتخاب میں بری طرح شکست کھانے والے کرداروں کو پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے…

Read More