Author: admin

 راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Read More

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض قومی اسمبلی اسپیکر کو جمع کرادیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمر ایوب نے اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کے خلاف جمع کرائے گئے اعتراض میں کہا کہ فارم 47 میں ہیرا پھیری کر کے شہباز شریف کو حلقہ تحفے میں دیا گیا۔ عمر ایوب نے اعتراض عائد کیا کہ شہباز شریف فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے سے ہار چکے تھے، اس کے باوجود انہوں نے جعلی ایم…

Read More

 لاہور: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، لاہور میں پولیس نے رہنماؤں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ راولپنڈی میں ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کی۔ پی ٹی آئی کارکنان لیاقت باغ کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں مقامی رہنما کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر، سمابیہ طاہر، شہریار ریاض اور دیگر بھی شریک تھے۔ شیر افضل…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرداد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سینیٹر بہرا مند تنگی کا بھی پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، جس کا جواب دینے میں وہ ناکام…

Read More

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں سینئر پارٹی رہنما خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل نے خواجہ آصف کی نامزدگی کے حوالے سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر نامزدگی کی اطلاع بھی دے دی۔ اپنے خط میں احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی خواجہ محمد آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

Read More

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر کے انتخاب میں آصف زرداری کیلیے ووٹ اور حمایت مانگنے کیلیے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر فریال تالپور، ناصر حسین شاہ، آغا سراج درانی، وقار مہدی، سعید غنی، شرجیل میمن، نثار کھوڑو، قائم علیشاہ، نادر مگسی سمیت 30 سندھ اسمبلی کے ممبران سمیت دیگر پیپلزپارٹی رہنما موجود تھے۔ چیف جسٹس…

Read More

 اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر  آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل  ولی خان کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ہفتے کے روز ملاقات کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ اے این پی نے 9 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت…

Read More

 لاہور: ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ سات رکنی ٹیم میں محمد بلال ستاون کلو گرام، محمد عبداللہ پینسٹھ اور محمد اسد اللہ پچھہتر کلو ویٹ کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔ محمد شریف طاہر نواسی کلو، حیدر علی چھیاسی کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔ محمد انعام ستانوے اور زمان انور ایک سو پچیس کلو گرام کیٹیگری میں میڈل کے حصول کے لیے زور لگائیں گے۔ منتخب کردہ ساتوں ریسلر ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ ایشین چیمپئن شپ کے تین بہترین پرفارمر اولمپک کوالیفائی…

Read More

صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کراچی میں ایک عام شہری نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادیے۔ صدارتی انتخاب کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے آزاد امیدوار شمیم احمد نے کہا کہ میں پاکستان اسٹیل ملز کا ریٹائرڈ ملازم ہوں، مجھے کوئی رکن پارلیمان نہیں جانتا تاہم صدر بن کر ملک کی معیشت بہتر بناؤں گا۔ آزاد امیدوار نے پریزائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے پوچھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے آزاد حیثیت سے لڑنے والے کا کیا فیصلہ ہوگا، جس پر…

Read More

 کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور ہم بینظیر کی مفاہمتی سوچ کے مطابق لاپتا افراد کا مسئلہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کوئٹہ میں نئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی اور پی پی پی کے دیگر اراکین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے فلسفے اور نظریے کے مطابق بلوچستان میں حکومت چلائیں گے، بینظیر بھٹو کی دوسری کتاب کے مفاہمتی سوچ…

Read More

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے، انہیں منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے بعد نئے وزیراعظم، پی ایم ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

Read More

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے صدر مملکت کے لیے امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگ لیا، فضل الرحمان نے معاملہ پارٹی کے سامنے رکھنے کا کہہ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے لیے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے صدر مملکت کے لیے ووٹ مانگ لیا اور کہا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے اور ہم نے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے امید ہے آپ ہمیں سپورٹ…

Read More

 پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد پر اشیا پھینکنے کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی کو بوتلیں مارنے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا گیا اس حوالے سے لیگی خاتون ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے تھانہ شرقی میں درخواست جمع کرادی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون رکن صوبائی اسمبلی کو لوہے کی چیزیں…

Read More