لاہور: ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
سات رکنی ٹیم میں محمد بلال ستاون کلو گرام، محمد عبداللہ پینسٹھ اور محمد اسد اللہ پچھہتر کلو ویٹ کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔ محمد شریف طاہر نواسی کلو، حیدر علی چھیاسی کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔
محمد انعام ستانوے اور زمان انور ایک سو پچیس کلو گرام کیٹیگری میں میڈل کے حصول کے لیے زور لگائیں گے۔ منتخب کردہ ساتوں ریسلر ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔
ایشین چیمپئن شپ کے تین بہترین پرفارمر اولمپک کوالیفائی راونڈ کے اہل ہوں گے۔ ایشین چیمپئن شپ گیارہ اپریل اور اولمپک کوالیفائر راونڈ انیس اپریل کو ہوگا۔
ریسلنگ کے دونوں ایونٹس کی میزبانی بشکک کرغزستان کررہا ہے۔ لاہور کے نجی کاج ہال کی منعقدہ ٹرائلز میں فںٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پرسات ریسلرز کا انتخاب کیا گیا جس میں ستر سے زیادہ ریسلرز کی شرکت کی۔
ارشد ستار کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی میں قومی ٹیم کے کوچ غلام فرید، آرمی اور واپڈا کے کوچز نے فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر ان ریسلرز کا چناؤ کیا۔