Author: admin

 اسلام آباد: عالمی بینک نے کاسا 1000 منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا جس پر حکومت پاکستان نے بحالی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کے لیے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق عالمی بینک نے افغانستان میں تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے درخواست کا بروقت جواب دیا ہے اس منصوبے میں شامل تمام تین پڑوسی ممالک نے منصوبے کی بحالی کے لیے…

Read More

صوبہ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،۔گورنر کے پی غلام علی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاورمیں ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب سے قبل نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے نگراں کابینہ تحلیل سے متعلق سمری پر گورنر غلام علی نے دستخط کرکے کابینہ تحلیل کرنے کی منظور دے دی۔ گورنر غلام علی نومنتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لینگے۔ حلف برادری کے لیے تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ حلف برداری میں چیف سیکرٹری، چیف جسٹس ہائیکورٹ، آئی جی پولیس سمیت دیگر شرکت کریں…

Read More

ریاض: سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی وزارت اسلامی امور اور رابطہ کی جانب سے آئمہ مساجد کے لیے جاری ہدایات میں رمضان المبارک کے دوران  مساجد میں افطار کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ افطار پر پابندی کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور یقینی بنانا ہے۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئمہ مساجد لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے۔ رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص جگہوں پر افطار کروانے کی…

Read More

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج کی کال دینے والی پی ٹی آئی کے لاہورمیں احتجاج کے دوران رہنما شہزاد فاروق سمیت 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہورمیں احتجاج کرنے والے وکلاء کو بھی پارکنگ ایریا میں بند کرکے تالا لگا دیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے عام انتحابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج 2 مارچ بروز ہفتہ کو ملک بھرمیں احتجاج کرنے کی کال دے رکھی ہے، پولیس نے اس اعلان کےبعد اسلام آباد اور لاہورمیں سیکیورٹی سخت کردی۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے راولپنڈی،…

Read More

 اسلام آباد: آئی ایم ایف نے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھانے اور ٹیکس سلیب کی تعداد سات سے کم کرکے چار کرنے کی تجویز دے دی جس کی منظوری کی صورت میں تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھ جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے دی گئی تجویز پر عمل درآمد سے چار کھرب اسی ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ بھی تجویز دی گئی…

Read More

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیا گیا۔ ذارئع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، جہاں انہیں تھانہ سرور روڈ نے گرفتاری ڈال کر تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ عالیہ شہزاد تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ 96/23 میں نامزد تھیں۔ وہ پولیس کو سانحہ 9 مئی کے حوالے سے درج کیس میں مطلوب ہیں۔

Read More

جام نگر: بالی ووڈ کے امیرترین اسٹارز کی ایک ہی بس میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کے مشہور اور امیر ترین اسٹارز گجرات کے شہر جام نگر پہنچے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے سینئر اور نئے اداکار لائن بنا کر بس میں سوار ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ایک ہی بس میں سوار ہونے والوں میں انیل کپور، ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور، ورون دھون اوران کے والد ڈیوڈ دھون ، اننیا پانڈے اور دیگراسٹارز شامل…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 17واں میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ دوسرے میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کو بھی اسی گراؤنڈ پر مدمقابل آنا ہے تاہم بارش کی وجہ سے دونوں میچز کا انعقاد ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100…

Read More

بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود گزشتہ ہفتے ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا رہا، چین سے دو ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کے سبب روپے کو سہارا ملا جبکہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے حصول کے لیے فوری رجوع کرنے کی اطلاعات مارکیٹ پر اثرانداز رہیں۔ ماہ رمضان المبارک میں ترسیلات زر کی آمد ممکنہ طور پر بڑھنے سے ڈالر قابو میں رہا، ملٹی اور بائی لیٹرل سستے قرضے ملنے کی پیش گوئیاں بھی مارکیٹ میں زیرگردش رہیں، مہنگائی سمیت دیگر معاشی چیلنجز بھی اس دوران روپیہ پر اثرانداز رہے۔ ہفتے کے دوران غیرملکی قرض…

Read More

 اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔ لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر میں سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان،عامر ڈوگر ، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات جمع کرائے۔  سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر آفس پہنچے۔ قومی اسمبلی کل نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ قائد…

Read More

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد غزہ کے شہریوں کے لیے طیاروں کے ذریعے خوراک کے پیکٹ برسانا شروع کرے گا۔ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر نقلِ مکانی ہوئی ہے اور کم و بیش 6 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ یہ سب قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔ ایک باین میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ صورتِ حال میں بہتری کے لیے جو کچھ بھی…

Read More

 پشاور: خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 14 بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے ان علاقوں کا رابطہ دیگر سے منقطع ہو گیا۔ ڈی ایم اے کے مطابق بند رستوں کو کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، تاہم مسلسل برف باری کام میں رکاوٹ اور سست روی کی وجہ بن رہی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری…

Read More

لاہور: اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہماری قوم جاہل اور احساس کمتری میں مبتلا ہے۔ ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے نجی چینل کو انٹرویو میں پاکستانی عوام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ہماری قوم جاہل ہے۔ یہاں لوگ کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ کوئی خوش یا خوشحال ہو تو اسے دیکھ کر حسد کرتے ہیں۔ یہ اللہ پاک کا معجزہ ہے کہ ایک جیسے 26 کروڑ ایک ہی جگہ جمع کردئیے۔ سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بزرگ کہتے تھے کہ کام پر وضو کرکے جانا چاہیے تاکہ برکت ہو۔ میں بھی…

Read More