Author: admin

گجرات: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی (پری ویڈنگ) کی تقریب میں بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن بھارتی میڈیا پر غصہ کرنے کے بجائے مُسکرا دیں جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے جس میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، امریکی گلوکارہ ریانا، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی، بلیک راک کے شریک بانی لیری فنک، آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کیون…

Read More

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 150 گھر اور اسکول تباہ ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پہاڑوں سے گرنے والے بڑے اور بھاری پتھروں نے عمارتوں اور اسکولوں کو تباہ کردیا۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 400 سے زائد انفرا اسٹریکچر کو نقصان پہنچا جن میں سے 150 گھر اور اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ کئی سڑکوں کو جزوی…

Read More

چمن: پاک افغان بارڈر چمن اسپن بولدک پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، اس اقدام پر شہریوں نے حکومت اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے. نومبر 2023 میں پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کیلیے حکومت پاکستان نے ون ڈاکومنٹ رجیم کے نفاذ کا اعلان کیا تو مقامی لوگوں نے اس پالیسی کیخلاف دھرنا دیدیا تھا۔ تقریبا 4ماہ چمن بارڈر بند رہنے سے بڑی تعداد میں مقامی مزدور بیروزگار، علاقے میں غربت بڑھنے لگی۔ حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے چمن بارڈر پر تجارت بحال ہو گئی ہے۔ شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پانچ مہینوں سے…

Read More

کراچی: شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاؤ کی آڈٹ ٹیم نے پاکستان میں ہوا بازی کے مجموعی سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا۔ ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم ICAO کی چار رکنی آڈٹ ٹیم مسٹر آسکر انابیل روبیو کی سربراہی میں دس روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ پر مورخہ 18 فروری کو کراچی ایئرپورٹ پہنچی،اس آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سیکیورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹرنگ اور آڈٹ کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔ آڈٹ کے سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام…

Read More

لاہور: پاکستان ریلوے نے ریکارڈ آمدن حاصل کرتے ہوئے صرف آٹھ ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق یہ آمدنی صرف پسنجر اور فریٹ ٹرین کے ذریعے حاصل کی گئی، پچھلے سال آمدن 32 ارب روپے تھی۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ سال کے اختتام تک 80 ارب تک آمدن متوقع ہے، کریڈٹ ریلوے ورکرز کو جاتا ہے۔

Read More

ممبئی: معروف بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ تین سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے۔ سال 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کرلی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم باجوہ نے رکشیت اگنی ہوتری نامی پائلٹ سے شادی کی اور اُنہوں نے اپنی شادی کو گزشتہ تین…

Read More

پنجاب کی جیل میں قیدی اب گھروں سے سامان منگوانے کے بجائے جیل سے ہی لے سکیں گے، قیدیوں کی سہولت کے لیے اسمارٹ اسٹور بنا دیا گیا۔ کیمپ جیل لاہور میں باضابطہ طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت اسمارٹ اسٹور کو فعال کر دیا گیا ہے اسٹور پر چائے،کولڈ ڈرنکس، بیکری آئٹمز،صابن سمیت ضرورت کی تمام چیزیں دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام سے قیدی گھروں سے سامان منگوانے بجائے جیلوں سے ہی لے سکیں گے۔ قیدیوں کے پنجاب بنک میں موجودہ اکاوئنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن پیمنٹ ہو سکے گی۔

Read More

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور اہلیہ نے دیسی انداز اپنایا جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے منعقد ہونے والی تقریبات میں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز رہے حال میں ہونے والی تقریب میں جوڑی نے جنگل تھیم اپنائی آف وائٹ رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوث مارک زکربرگ نے پھول اور پرندوں سے گھراکوٹ پہنا جبکہ اہلیہ نے بھی شوہر کا بھرپور ساتھ دیا سونے کے پھول سے بنے گاؤن کو زیب تن کیا ۔۔۔ تصاویر میں مارک زکربرگ کو اہلیہ کے ہمراہ دیسی لباس میں دیکھا گیا ،جس میں…

Read More

صدارتی انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ الیکشن کمیشن میں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کے کاغذات…

Read More

روسی فوج نے جزیرہ نما کرائمیا پر حملوں کے لیے روانہ کیے جانے والے 38 ڈرون تباہ کردیے۔ جنوبی یوکرین کے علاقے کھیرسن پر روسی فوج کے حملے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعض محاذوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے، فریقین موسمِ سرما کے خاتمے کے دنوں میں زیادہ پرجوش ہوکر اپنے اپنے علاقوں کا دفاع ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کھیرسن پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ مشرقی ڈونیٹسک پر روسی گولا باری سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔ یوکرین اور روس کے درمیان کئی محاذوں پر جنگ…

Read More

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب کینسراہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا. اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کے لیے دنیا بھرسے بہترین اسپشلسٹ ڈاکٹر بلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ یہاں مریضوں کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے.…

Read More

ترک صدر رجب طیب اردوان، چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ترک صدر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے مبارکباد دی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی شہباز شریف کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ نومنتخب وزیراعظم…

Read More

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس نے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تیل برآمد کرنے والے تین بڑے ممالک کی طرف سے پیداوار و رسد بڑھانےس انکار کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ سعودی عرب نے جولائی 2023 میں پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کی کمی کی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے بتایا کہ پیداوار میں ایک لاکھ 63 ہزار بیرل یومیہ کمی برقرار رہے گی۔ اس کی مجموعی یومیہ پیدوار اس وقت 29 لاکھ 12 ہزار بیرل…

Read More