Author: admin

 راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو رنز سے شکست دے دی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 197 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔ قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز الیکس ہیلز اور کولن منرو نے…

Read More

نئی دہلی: بھارت اور فرانس نے شعبہ عسکری شعبہ (فوجی ڈومین) میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔  بھارت کی وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق نئی دہلی میں دونوں فریقوں نے ’تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ، کیمیائی، حیاتیاتی ڈومینز کے ساتھ خلائی سلامتی، فوجی ڈومین میں اے آئی سمیت روایتی ہتھیاروں‘‘ سے متعلق ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی وزارت خارجہ کی سیکرٹری جنرل این میری ڈیسکوٹس سے ملاقات کی۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ…

Read More

  کراچی: پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اگر انہیں کبھی کراچی چھوڑ کر کسی اور شہر جانا پڑا تو وہ مدینہ شفٹ ہوجائیں گے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ مدینہ رہنے والوں کیلئے دنیا کا بہترین شہر ہے، انسان جیسے ہی مدینے میں قدم رکھتا ہے اس کا ذہن مثبت ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینے کا ماحول دنیا سے بہت الگ ہے، وہاں کے لوگ اچھے اخلاق والے ہیں اور وہ پوری زندگی مدینے میں گزار سکتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار کراچی شہر کو چھوڑنے کا…

Read More

لاہور: پاکستان ریلوے کا بجلی بچت پراجیکٹ تجرباتی بنیادوں سے آگے نہ بڑھ سکا ، تجربات پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے مگر رزلٹ صفر ہے۔  پاکستان ریلوے نے لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں 99 ایسی سائٹس تلاش  کی تھیں جہاں سولر پینل لگائے جانے تھے، اس پراجیکٹ کی فزیبیلٹی نیسپاک کو دی گئی جس پر 98 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئی مگر ابھی تک ریلوے اس پراجیکٹ پر عملی طور پر کام شروع نہیں کرسکا۔ ریلوے نے بلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر ( بی او ٹی ) بنیاد پر ساڑھے چارارب روپے مالیت کے 45 میگا واٹ کے سولر…

Read More

 اسلام آباد: ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہری کی جانب سے دائر درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے وکلا کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایکس (ٹویٹر) بندش ختم کر کے سروس مکمل بحال کرنے کا حکم دے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 17 فروری کے بعد سے اب تک ٹویٹر پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مسلسل بندش آرٹیکل 19…

Read More

 اسلام آباد: سینیٹ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس مرزا آفریدی کی زیرصدارت ہوا جس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی اپنی قرارداد واپس لے لی۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی کی سوشل میڈیا کے نوجوان نسل پر منفی اثرات سے متعلق قرار داد ایوان بالا کے ایجنڈے میں شامل تھی۔ اجلاس میں 29فروری کو اسرائیلی فوج کی جانب سے خوراک کیلئے جمع فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ سینیٹر…

Read More

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے حصول کے  لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کہا ہے کہ  سنی اتحاد کونسل اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، اسے مخصوص نشستیں نہیں  مل سکتیں۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے بطور رجسٹرڈ سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور نہ  بروقت ترجیحی…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر پہلے جو فیصلہ آیا ہے وہ جمہوریت کی پیٹھ میں آخری خنجر ہے، آرٹیکل 106 ہر صوبائی اسمبلی سائز دیتا ہے، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کاکام سینیٹرز ،صدر، وزیراعظم اور صدر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اور نامکمل اسمبلیاں ان انتخابات کو مکمل نہیں کرسکتیں۔ انہوں…

Read More

 اسلام آباد: اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا جس پر  چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے صدارتی…

Read More

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھانے پر شہباز شریف کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے سعودی عرب اور عوام کی جانب اسلامی جمہوریہ پاکستان اور برادر عوام کے لیے کامیابی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد نے اپنے پیغام میں پاکستان کے برادرانہ اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے دو طرفہ خوشگوار تعلقات میں اضافے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔…

Read More

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلاول کے پاس سائفر سے متعلق پوری معلومات نہیں، جب عدم اعتماد کی تحریک چلی تب ہی پتا چلا کہ سائفر ڈاکیومنٹ موجود نہیں ہے؟ اسے سنبھالنا ملٹری سیکریٹری اور پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری ہوتی ہے وزیراعظم کی نہیں۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عمر ایوب نے کہا کہ ایک پیرویلج موشن پارٹی نے موو کی ہے کل بحیثیت وزیراعظم کے امیدوار میں تقریر کر رہا تھا جو پی ٹی وی نے نہیں چلائی، پی…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سائفر پر سپریم جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی تقریر کے دوران سرکاری ٹی وی نے پارلیمنٹ کی نشریات بند کردیں۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصرنے کہا کہ سپریم کورٹ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے، ایک امریکی ڈپلومیٹ نے حکومت پاکستان کو ڈکٹیٹ کیا،سائفر کو بنیاد بنا کر عمران خان پر مقدمات بنائے گئے، پہلے سائفر کو جھوٹا کہا گیا پھر اس اس پر عمران خان کو سزائیں دی گئیں، ڈرانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں خوف کا وقت گزر…

Read More

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے اسرائیل نے تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کردیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں 6 ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے ہونے والے اسرائیل حماس مذاکرات کا دور مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونا ہے جس کے لیے حماس کا وفد بھی پہنچ چکا ہے۔ تاہم اسرائیل روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عین موقع پر مذاکرات سے غائب ہوگیا۔ مذاکرات کے شروع ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں اور اب تک اسرائیلی وفد مصر نہیں پہنچا۔ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا…

Read More