- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
Author: admin
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پارٹی ربراہ اورصدارتی امیدوارمحمود خان اچکزئی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ہے۔ اس حوالے سے آج احتجاج کا اعلان کردیا گیا۔ کوئٹہ میں اتوار کی شب مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کسی مجسٹریٹ کے بغیر مارے گئے اس چھاپے میں چادر و چاردیواری کی پامالی کی گئی۔ واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی کوسنی اتحاد کونسل کی جانب…
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں بظاہر تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ اتوار کو حماس اور اسرائیل کے وفود قاہرہ میں تھے تاہم مل نہیں پائے تھے۔ آج (پیر کو) کو کسی وقت ان کی ملاقات متوقع ہے۔ دوسری طرف فلسطینیوں پر اسرائیل کی تازہ بمباری سے مزید 50 افراد شہید اور 80 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ شہدا میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ حماس اور اسرائیل کی ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی سے متعلق ڈیل بھی حتمی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے…
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کی صاحبزادی آرادھیا نے سب کے دل موہ لیے۔ والدین کے ہمراہ خوبصورت سفید رنگ کے لہنگے میں ملبوس آرادھیاریڈ کارپٹ پر آتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے آرادھیا کے اس نئے روپ کا موازنہ ان کی ماں ایشوریا سے کیا۔ ایکس صارفین نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ ماں اور بیٹی کے درمیان حیرت انگیز مماثلت ہے، جو ایشوریہ کے 90 کی دہائی کے مشہور…
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا، صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا اور الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، صادق سنجرانی بیک وقت 2 سیٹیں نہیں…
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اب ای چالان جمع نہ کروانے تک پولیس سروسز میسر نہیں ہوں گی، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، فریش لائسنس اور دیگر سہولت میسر نہ ہوگی جبکہ ای چالان نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکشن سمیت 14 مختلف سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔ سیف سٹی پنجاب، پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا۔ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، ٹریفک سگنل،…
خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، 3 دن میں مختلف حادثات میں 35 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوچکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور گھروں کی چھتیں گرنے کی تفصیلات جاری کردیں۔ 3 دن سے صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں 35 افراد جاں بحق ہوئے۔ سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ چاتیکل میں مکان پر تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے 7 افراد جاں جبکہ خیبر میں بھی چھت گرنے سے ایک ہی…
واشنگٹن: سکھوں نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔ امریکا میں مقیم سکھ برادری نے بھارت میں کسانوں پرمظالم کے خلاف واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مودی قاتل کے نعرے لگائے اور سفارت خانے کے اطراف مارچ کیا۔ سکھ مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے کا باہر نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خالصتان کا پرچم لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ خالصتان کے قیام کا مقصد پنجاب کو بھارت کے قبضے سے آزاد کروانا ہے۔ سکھ فار جسٹس تنظیم کے رہنما ڈاکٹر بخشش سندھو نے میڈیا…
گجرات: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔ اننت امبانی کی شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے سجی شادی کی تقریبات میں جہاں عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریانا نے پرفارم کیا تو…
سال 2002ء میں گیت ‘عادت’ کی وجہ سے مشہور ہونے والے پاکستانی میوزک بینڈ ‘جل’ کے سابق گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے ایک بار پھر سابق ساتھی گلوکار فرحان سعید کے سُروں پر تنقید کردی۔ گزشتہ دنوں گوہر ممتاز نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ فرحان سعید اوسط آواز کے مالک ہیں، اُنہوں نے فرحان سعید کی آواز اور گائیکی پر بہت محنت کی تھی اور اُن کی وجہ سے ہی فرحان سعید آج موسیقی کی دنیا میں ہیرو بنے ہیں۔ گوہر ممتاز کے اس انٹرویو کے بعد فرحان سعید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے…
امریکی گلوکارہ ریانا کی جانب سے کسانوں کی حمایت میں بیان کے بعد بھارتی شہری گوگل پر سرچ کرنے لگے ہیں کہ آخر کار امریکی گلوکارہ ریانا مسلمان تو نہیں؟ یا ان کا تعلق پاکستان سے تو نہیں ہے؟ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے کسان اب بھارتی ریاست نئی دلی میں موجود ہیں، جہاں بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق جب امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ شائع کی تو ٹوئٹر پر امریکی گلوکارہ ریانا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں سوال…
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا اور عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ قبل ازیں سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں وزرات عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کا مقابلہ کیا تھا لیکن ناکامی ہوئی تھی۔ عمر ایوب کو وزیراعظم کے انتخاب میں…
کراچی: سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور سنی اتحاد کونسل سمیت 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ سینیٹ کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پی پی پی کے اسلم ابڑو، جام سیف اللہ، وقار مہدی اور عاجز دھامرہ شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے شازیہ جعفرانی، علامہ جمیل اظہر اور نذیر اللہ ایڈووکیٹ نے سینیٹ کی دو نشستوں کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ خیال رہے کہ سندھ سے سینیٹ کی دو نشستیں پی پی پی کے جام…
پاک افغان بارڈر چمن پر 5 ماہ بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ اس اقدام پر شہریوں نے حکومت اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔16 نومبر 2023 کو پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کے لئے حکومت پاکستان نے ون ڈاکومنٹ رجیم کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مقامی افراد نے اس پالیسی کے خلاف دھرنا دیا تھا، چمن بارڈر جو پچھلے 5 مہینے سے بند تھا اب حکومت اور پاک فوج کی مدد سے کھول دیا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 مہینوں سے جو مشکلات تھیں وہ اب کم ہو جائیں گی، بارڈر…
