تازہ تر ین

مارک زکربرگ اور اہلیہ نے بھی شادی کا دیسی لباس پہن لیا، تصاویر وائرل

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور اہلیہ نے دیسی انداز اپنایا جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے منعقد ہونے والی تقریبات میں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز رہے

حال میں ہونے والی تقریب میں جوڑی نے جنگل تھیم اپنائی

آف وائٹ رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوث مارک زکربرگ نے پھول اور پرندوں سے گھراکوٹ پہنا جبکہ اہلیہ نے بھی شوہر کا بھرپور ساتھ دیا سونے کے پھول سے بنے گاؤن کو زیب تن کیا ۔۔۔

تصاویر میں مارک زکربرگ کو اہلیہ کے ہمراہ دیسی لباس میں دیکھا گیا ،جس میں وہ اپنی بیوی کو دیکھ کر مسکرا بھی رہے ہیں

مارک زکربرگ نے جوڑے کو مبارکباد دی اور ہندوستانی شادیوں کے لیے اپنی تعریف شیئر کی۔ اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا مجھے ہندوستانی شادیاں پسند ہیں ۔

شادی کی ابتدائی تقریب میں بھی مارک زکر برگنے پوسٹ کی تھیں ، جوڑے نے سیاہ لباس میں ایک ساتھ پوز کیا تھا۔ زکربرگ کو بلیزر کوٹ اور ٹراؤزر کومبو میں دیکھا گیا سوٹ میں سونے کے ڈریگن فلائی بنی ہوئی تھی،جب کہ پرسکیلا چن کے سیاہ لباس میں کچھ سونے کے پھول بنے ہوئے تھے۔

مارک زکربرگ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کے دوسرے دن کا ایک نیا اسنیپ شاٹ شیئر کرنے کے لیے ایک بار پھر انسٹاگرام پر گئے۔ اپنی بیوی کے ساتھ تصاویر شئیر کیں

جوڑے نے ایک بار پھر میچ کیا جب زکربرگ نے راہل مشرا کوچر کی کڑھائی والی سندربن ٹائیگرس شرٹ پہنی۔

زکربرگ نے شادی کی فلم کا عنوان دیا۔ لکھا کہ ’’It‘s getting wild out here‘’

واضح رہے کہ مارک زکربرگ اہلیہ کے ہمراہ بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے غرض سے ////////// /ہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv