تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر؛ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 6 افراد جاں بحق

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 150 گھر اور اسکول تباہ ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پہاڑوں سے گرنے والے بڑے اور بھاری پتھروں نے عمارتوں اور اسکولوں کو تباہ کردیا۔

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 400 سے زائد انفرا اسٹریکچر کو نقصان پہنچا جن میں سے 150 گھر اور اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ کئی سڑکوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو تین روز جاری رہے گا اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کا بھی امکان ہے اس لیے شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv