Author: admin

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے۔ سنی اتحاد کونسل جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیں گے۔

Read More

 اسلام آباد: ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں جاری ہے جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ،  اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت موجود ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شبہاز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی، چیف جسٹس نے جلد مختصر رائے سنانے کا عندیہ دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت کی جس میں عدالتی معاون رضا ربانی نے دلائل دیے۔ رضا ربانی نے کہا کہ جب بھٹو کے خلاف کیس چلایا گیا اس وقت لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آئین کے تحت کام نہیں کر رہے تھے، اس وقت ملک میں مارشل لاء نافذ تھا، اس وقت بنیادی انسانی حقوق معطل تھے، اس وقت استغاثہ فوجی…

Read More

 دبئی:  عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ملاقات کی۔ عاطف اسلم ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں اُن کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، اس کنسرٹ میں جہاں گلوکار کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تو وہیں قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا بھی اس کنسرٹ کا حصہ بنیں۔ گلوکار کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر عاطف اسلم اور بھارتی ٹینس اسٹار…

Read More

 پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ماہ مارچ کے لے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیااس حوالے سے سیکریٹری فنانس امر ترین نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں مارچ کے مہینے کا ایڈوانس اپروول گرانٹس لیا جائے گا، صوبائی کابینہ موجود نہیں تو آئین آرٹیکل 125 کے ٹحت براہ راست اسمبلی سے اجازت لی جائے گی، مارچ کے مہینے کے لیے 5۔195 بلین روپے کی منظوری لی جائے گی۔سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ صوبائی کابینہ آنے کے بعد رواں سال کے مکمل بجٹ کی منظوری لی جائے گی، آٹھ ماہ نگران حکومت اور آئندہ تین ماہ کے بجٹ کی…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بات اگر ذاتیات کی ہوگی تو پھر بہت دُور تک جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر ایاز صادق سے درخواست کی کہ ان کے الفاظ حذف کردیں، میں محمود خان اچکزئی کا احترام کرتا ہوں، لیکن بات اگر ذاتیات کی ہوگی تو بہت دُور تک جائے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ذاتیات پر بات نہ کریں۔ قبل ازیں محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال…

Read More

اسلام آباد: اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ محمود خان اچکزئی…

Read More

وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلد برداری میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کل بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ علی امین گنڈا پور نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں، یہ بتائیں کہ واقعی عوامی مینڈیٹ سے بنا یا آر او نے بنایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خیال سے حلف برداری کے لیے جانا درست نہیں۔…

Read More

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ماہرین نے اپنی رپورٹ حکومتِ پاکستان کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی حکومت سیلز ٹیکس میں چُھوٹ ختم کرے۔ بظاہر نئے قرضوں کی بنیادی شرائط کے طور پر حکومت سے کہا گیا ہے کہ چینی سمیت تمام بنیادی اشیائے خور و نوش پر ٹیکس کے حوالے سے دی جانے والی رعایت ختم کی جائے۔ تجویز پیش کی گئی ہے کہ حکومت کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں پر کم از کم سیلز ٹیکس 18 فیصد کیا جائے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ماہرین نے نئی…

Read More

لاہور: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے 3 دن بعد ہی پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے ہے مگر اسے 277 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ مافیا نے قیمت میں 10 روپے کمی کے 3 دن بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے اور کمرشل سلنڈر 910 روپے مہنگا ہوگیا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پہلے ہی…

Read More

نئی دہلی: بھارتی ریاست اوڈیشہ میں بھارتی فوج کے سپاہی نے ڈیوٹی کے دوران خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی کی خودکشی کا واقعہ ریاست اوڈیشہ کے فضائی اڈے کے ’’ریڈار آبزرویلینٹری ایئر سرویلنس یونٹ‘‘ میں پیش آیا جہاں اچانک فائرنگ کی آواز سے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ جائے وقوعہ پر بھارتی فوج کا ایک سپاہی خون میں لت پت پڑا تھا اور اس کے پاس ہی سرکاری رائفل بھی تھی۔ سپاہی کی شناخت شیکھران کے نام سے ہوئی جسے اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق…

Read More

اسلام آباد: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے گالم گلوچ نہیں، بات چیت کرنی ہوگی۔ خواہ مفاہمت ہو یا چارٹر آف اکانومی ہمیں بات کرنی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا انگریزی کہاوت ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ میں اپنے خاندان کا تیسری نسل کا نمائندہ ہوں جو اس ایوان میں منتخب ہوا ہوں ۔ اس بلڈنگ میں داخل ہوں تو فاؤنڈیشن اسٹون پر شہید ذوالفقار بھٹو کا نام کندہ دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مدر آف انسٹی ٹیوشن…

Read More

جام نگر: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) چھوڑ کربھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے جانے والے کیرون پولارڈ تنقید کا نشانہ بن گئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی کیرون پولارڈ کو اننت امبانی کی شادی میں شریک ہونے کے لیے پی ایس ایل چھوڑنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ اگر پاکستان میں کوئی ایسی شادی ہو رہی ہوتی تو کیا کوئی کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل) چھوڑ کر آتا؟ایک بھارتی صارف…

Read More