Author: admin

نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت اعظمیٰ  کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کووزیراعظم کا  عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

Read More

کراچی: اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرسکتی جس میں خواتین کو قابل اعتراض انداز میں پیش کیا جائے۔ ٹی وی اداکارہ درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈراموں سے قبل ایک فلم سائن کی تھی تاہم بعد میں فلم میں کام نہیں کیا۔ جب فلم ریلیز ہوئی تو اس بات پر شکر ادا کیا کہ فلم کا حصہ نہیں بنی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں خود کتھک ڈانسر ہوں اور فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں لیکن آئٹم سانگز نہیں ہونا چاہیے ہیں۔ فلموں میں اپنے سماج…

Read More

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے لرننگ ریسورس سینٹر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہونے والے پاکستان مالی خواندگی ہفتے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اس بات کو مکمل طو ر پر تسلیم کرتا ہے کہ مالی خدمات تک رسائی ایک بنیادی حق ہے اور ہر شہری کو معیشت میں شرکت کیلیے درکار معلومات اور آلات کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنانا سٹیٹ بینک کا مشن ہے۔ تقریب میں کمرشل بینکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو افسران، ورلڈ بینک ، الائنس فار فنانشیل انکلوژن کے…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک مقدمے کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ججز کو بادشاہوں کی طرح لامحدود اختیارات حاصل نہیں، قانون کی حدود میں رہ کر فیصلے کرتے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف (مرحوم) کے خلاف خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خصوصی عدالت کو…

Read More

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں لین دین کے دوران پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر پر بھاری پڑ گیا۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ منگل کی صبح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی آگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279.15 روپے پر آگئی۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.26 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو…

Read More

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 جاری کر دیا گیا، آرڈیننس کا اجراء بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھنگ کے پودے کی کاشت، نکالنے اور ریفائننگ مینوفیکچرنگ کرے گی، اتھارٹی کے انتظامی کنٹرول کے لیے 13 رکنی بورڈ آف گورنر ہوگا، بورڈ کی صدارت سیکریٹری دفاع ڈویژن کریں گے۔ بورڈ کے دیگر اراکین میں سیکریٹری کابینہ، قانون و انصاف، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری، نجی شعبے کے دو ارکان،…

Read More

 اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایک اور مطالبے کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پینشن کا بڑا بوجھ ختم کرنے کے لیے نئی رضاکارانہ پینشن اسکیم تیار کر لی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئی پینشن اسکیم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے جس کے تحت نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پینشن کے بجائے رضاکارانہ پینشن اسکیم دی جائے گی۔ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی اسکیم میں منتقل کر سکتی ہے۔ ایس ای سی پی نے سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں نئی اسکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز…

Read More

  کراچی: ملک میں 9 مارچ کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوگا جو کراچی سمیت دیہی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ایک نیا مغربی سلسلہ بھی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا لیکن داخل ہونے والا سسٹم صرف بلوچستان پر ہواؤں اور بارش کی شکل میں اثرات دے سکتا ہے۔ دوسری جانب، کراچی میں کوئٹہ سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار پھر بڑھ گئی اور اس وقت شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ…

Read More

ملتان سلطانز کے جارح مزاج کرکٹر عثمان خان پشاور زلمی کے خلاف آج ہونے والے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کے میچ میں جارح مزاج نوجوان کرکٹر عثمان خان شرکت نہیں کریں گے۔ نوجوان کرکٹر نجی مصروفیات کے باعث آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوں گے تاہم 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل وہ سلطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ اضح رہے کہ…

Read More

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2024 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔ 2023 کی طرح اس سال بھی وزیراعظم پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اس خصوصی پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19 بنیادی اشیا خورونوش بشمول آٹا، گھی، خوردنی تیل، چینی، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

Read More

پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے انتخابی نتائج کے دستاویز کے لیے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ فارم 45 مانگ رہے ہیں، جس پر علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بالکل وہی مانگ رہے ہیں جو نہیں دیے جارہے، مصدقہ دستاویز فراہم کی جائے،اس کے الیکشن ٹربیونل نہیں جاسکتے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ…

Read More

کراچی: پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ نئی حکومت کیساتھ کام کرنا ترجیح ہے جب کہ چیلنجز سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ آنیوالی پاکستانی حکومت کے پاس آئی ایم ایف پروگرام کو لاگو کرنے کی اہلیت ہے تاہم اگلے چند ماہ میں تشکیل دی گئی معاشی پالیسیاں پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے اہم ہیں۔ کراچی میں قونصلیٹ جنرل میں صحافیوں کے چنیدہ گروپ سے بات کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہماری ترجیح ہوگی۔ اس…

Read More

امریکی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کولوراڈو میں صدارتی انتخابات کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔ اس فیصلے سے ٹرمپ کے  صدارتی انتخاب لڑنے کی  راہ میں رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔  امریکی سپریم کورٹ نے ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کا 19 دسمبر 2023 کو دیا گیا فیصلہ متفقہ طور پر کالعدم قرار دے دیا جس میں امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو کولوراڈو سے ملکی صدر کے عہدے کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے کیلیے نااہل قرار…

Read More