Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

اسد قیصر نے سائفر پر سپریم جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

By adminمارچ 4, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سائفر پر سپریم جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی تقریر کے دوران سرکاری ٹی وی نے پارلیمنٹ کی نشریات بند کردیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصرنے کہا کہ سپریم کورٹ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے، ایک امریکی ڈپلومیٹ نے حکومت پاکستان کو ڈکٹیٹ کیا،سائفر کو بنیاد بنا کر عمران خان پر مقدمات بنائے گئے، پہلے سائفر کو جھوٹا کہا گیا پھر اس اس پر عمران خان کو سزائیں دی گئیں، ڈرانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں خوف کا وقت گزر چکا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ 29 سال گزارے، انہوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔

اسد قیصر نے اسمبلی میں انکشاف کیا کہ مجھ پر نئی پارٹی بنانے کے لئے دباؤ ڈالا جاتاتھا، میں نے کہا مر جاؤں گا عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، ان انتخابات پر تحفظات رکھنے والی سب جماعتوں کو آئین کی بالادستی کے لئے اکٹھا کریں گے، ہم سب کو آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بالادستی کے لئے اکٹھا کریں گے، اسلام آباد اور کراچی والوں کو پتہ ہے کہ کون جیتا تھا اور کون ہارا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سائفر پر ہماری پارٹی کا کلیئر موقف ہےکہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہئے،میں پوچھنا چاہتا ہوں کیا شہباز شریف اور انکی پارٹی کے لوگ نہیں کہتے تھے کہ یہ جھوٹ ہے کوئی سائفر نہیں ہے ،کیا اسی سائفر کو بنیاد بنا کر عمران خان کو سزائیں نہیں سنائی گئیں؟؟بارہ بارہ چودہ چودہ گھنٹے سماعتیں نہیں ہوئیں؟

ان کا کہنا تھا کہ میں محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مزمت کرتا ہوں اور واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ڈراؤ اور حکومت کرو کا وقت گزر چکا ہے ،

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ نہ ہمارا لیڈر جھکا ہے نہ ہم جھکیں گے ،ہمارا صرف مطالبہ ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی ہو ،کیا بلاول کو نہیں پتہ جو کچھ ہوا پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ،پنجاب کی نگران حکومت سولہ مہینے چلی، کیا اس کے کئے گئے فیصلے قانونی ہوں گے؟ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ جو کہتے ہیں آئیں بیٹھیں ، میں مطالبہ کرتا ہوں ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے ،پی ڈی ایم کی سولہ مہینے کی حکومت میں کے پی میں ظلم کی انتہا کی گئی،وزیر ستان ، باجور اور دیگر علاقوں میں دیکھیں کیا مظالم ڈھائے گئے،اس علاقے کی روایات کو روندھا گیا ،کیا فاٹا اور لاہور کے حقوق برابر ہیں؟کیا فاٹا میں سکول کالج انڈسٹری بحال ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم بیٹھ کر بات کریں، تو عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہی اور بشری بی بی کے کیسز واپس کیے جائیں، یہ غلط فہمی دور ہونی چاہیئے کہ ہم کسی دباو سے اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے۔

اسد قیصر کی تقریر کے دوران سرکاری ٹی وی نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کی نشریات بند کردیں، گذشتہ روز عمرایوب کی تقریرکےدوران بھی نشریات بندکی گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر مقدمات کی کوئی حقیقت نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی دہشت گرد ہے تو ہم سب دہشت گرد ہیں، پیمرا کی جانب سےبانی پی ٹی آئی پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، پیمرا سے بانی پی ٹی آئی پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.