تازہ تر ین

پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے انتخابی نتائج کے دستاویز کے لیے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ فارم 45 مانگ رہے ہیں، جس پر علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بالکل وہی مانگ رہے ہیں جو نہیں دیے جارہے، مصدقہ دستاویز فراہم کی جائے،اس کے الیکشن ٹربیونل نہیں جاسکتے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔درخواست گزاروں میں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، محمود جان اور علی زمان شامل ہیں۔

ملک شہاب، عاصم خان، حامد الحق اور ارباب جہانداد نے بھی انتخابی دستاویزات فراہمی کے لیے درخواستیں دی ہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv