Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ مری، وزیرآباد، گجرات سیالکوٹ اور دیگرشہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، سندھ…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین میں کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے کہا ہے کہ لوہانسک کی لڑائی میں حصہ لینے والے فوجیوں جوانوں کو آرام دیا جائے گا، طے شدہ منصوبے کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔ دوسری جانب مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک کے گورنر سیرہئی گائیدائی نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ میں اب اپنی پوری توجہ ڈونیٹسک کے علاقے پر مرکوز کرے گا۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ ماسکو کے فوجی دستے لوہانسک کے مشرقی…

Read More

شکاگو: (ویب ڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے میں 2 درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے باعث پریڈ کو منسوخ کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور ممکنہ طور پر کسی چھت سے فائرنگ کر رہا تھا، فائرنگ میں استعمال ہونے والی بندوق پولیس کو مل گئی ہے، تاہم ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Read More

کراچی:(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری دبئی سے وطن واپسی پرکراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیےگئے۔ خود ساختہ جلا وطن ہونے والے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کو کئی سال بعد وطن واپس لوٹتے ہی کراچی ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بابرغوری گزشتہ ایک ماہ سے دبئی میں مقیم تھے اور انہوں نے ایک ہفتہ قبل بھی پاکستان واپس آنے کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ خریدے تھے مگر اچانک وطن واپسی ملتوی کر دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بابر غوری 4 جولائی کی رات پونے دس بجے…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں چھتیں گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت گرنے اور دیواریں منہدم ہونے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مینٹور نے اپنے بے صبرے پن کا اظہار کردیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیرن سیمی، جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو اس سال اکتوبر میں لاہور میں ہونے والی افتتاحی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے مینٹورز کے طور پر تصدیق کی تھی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1975-1996 کے درمیان 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے جاوید میانداد لیگ کے مینٹور ہوں گے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پورے ملک سے اس کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے، 17جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لاہور کے حلقے پی پی 170 میں ضمنی الیکشن سے قبل ویلنشیا ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہاں پر مشیر برائے وزیراعظم عون چودھری کے بھائی محمد ذوالقرنین مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جن کامقابلہ پاکستان…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آندھرا پردیش پر کانگریس کارکنوں کا انوکھا احتجاج، مودی کے ہیلی کاپٹر کے اُڑان بھرتے ہی کانگریس کارکنوں نے سیاہ غبارے فضا میں چھوڑ دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے پیر کو ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجایا واڑہ کے دورے کے دوران ان کی سیکورٹی کی خلاف ورزی دیکھنے کو ملی جسے ایک سنگین تشویش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فضا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کے قریب سیاہ غبارے دیکھے گئے جب وہ وجایا واڑہ ائیرپورٹ…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ میں طاقتور طوفان کے باعث دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانے والا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے 12 لاشیں ملی ہیں جب کہ 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں میں ہیلی کاپٹرز، کشییاں اور کوسٹ گارڈ کے غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔ چین کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران 3 افراد کو زندہ نکالا گیا جب کہ 30 افراد کی…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ اس بار غلافہ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائےگا۔ خیال رہے کہ غلافہ کعبہ حج کے موقع پر 9ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں 8 پولیس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرکے افریقی نژاد سیاہ فام شہری کو 60 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اوہائیو میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے واقعے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس سے ثابت ہوگیا کہ پولیس نے نوجوان کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ نہتا تھا۔ ایک ہفتے قبل پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیلات اب سامنے آگئی ہیں۔ 25 سالہ جے لینڈ واکر کو پولیس نے ٹریفک قوانین کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے امریکا کی حکومت اور عوام کو امریکا کے یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔ دوسری طرف امریکا نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے مواقعوں سے فائدہ…

Read More

سرگودھا: (ویب ڈیسک) جائیداد کے تنازع پر دو فریقوں میں فائرنگ کے تبادلہ سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ایک فریق کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا قتل ہوگیا، مقتول کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی، زخمی مختار گوندل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا بلال ظفر شیخ کے مطابق حملہ آوروں اور متاثرہ فریق میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Read More