Author: admin

کراچی : (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں خودکش حملے کے گرفتار ماسٹر مائنڈ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی یونیورسٹی چائنیز پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیاکہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے۔ملزم کراچی یونیورسٹی میں چائنیز استائذہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو کی شرط سے چُھوٹ کے لیے امریکہ کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزا کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ ۴۵ سال سے زیادہ عمر کے وہ پاکستانی شہری، جن کے پاس امریکہ کا درست اور قابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اُس ویزے کی مدت گزشتہ ۴۸ مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال تقریباً ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ پاورڈویژن کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 398 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی طلب ریکارڈ 27 ہزار 144 میگاواٹ تک ہے جبکہ مجموعی پیداوار 20 ہزار 324 میگا واٹ ہے، ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ بابر غوری کی بیٹی نے والد کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کی بیٹی کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔ دوسری جانب بابر غوری کے وکیل بیرسٹر شبیر شاہ کا کہنا تھاکہ بابرغوری کےخلاف جو مقدمات سامنے آئے تھے ان میں حفاظتی ضمانت کروا لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بابر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرلی۔ شہروزکاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈقائم کرتے ہوئے 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سرکی ہے۔ 20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلندآٹھویں چوٹی سرکی ہے، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سرکرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ شہروزکاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:34 پر نانگاپربت چوٹی سرکی ہے۔ اس عالمی اعزاز کے بعد شہروزکاشف نانگاپربت چوٹی سرکرنےوالےدنیاکےکم عمرترین کوہ پیمابن گئے ہیں۔

Read More

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر رانا تنویر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرشیخوپورہ نے پی پی 140 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں خالد محمود پر 50،50 ہزارر وپے جرمانہ عائد کردیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریک لبیک کے امیدوار جاوید اقبال کو بھی ریلی نکالنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے بیشتر حصے میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے لہٰذا آج شام یا رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ اورکم سے کم درجہ حرارت…

Read More

سعودی عرب : (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے مہنگائی کے ستائے اپنے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دے دی ، یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظورکی گئی۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا جبکہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سماجی کفالت کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عوام کے لیے خوشخبری، عید پر ملک کے کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے اضافی تیل اور گیس کا انتظام کرلیا ہے اور ضرورت کے مطابق ہی پلانٹس چلائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران دفاتر، فیکٹریاں، دکانیں بند ہونے سے بجلی کی طلب میں واضح کمی ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں (جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی) تک کی منظوری دی ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز لاہور اور کراچی میں ہونگے، انگلش کرکٹ بورڑ 3 رکنی سکیورٹی ٹیم رواں ماہ پاکستان بھیجے گا۔ سکیورٹی ٹیم لاہور اور کراچی کے ہوٹل، ٹیم کے روٹ کا معائنہ کرے گی اور رپورٹ ای سی بی کو جمع کروائے گی۔ کم وقت کے باعث پی سی بی نے ٹی 20 سیریز کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور اور کراچی اسٹیڈیم میں سیریز کے لیے نئی پچز تیار کی گئی ہیں۔ دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے ستمبر میں انگلینڈ…

Read More

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.78 ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 110.4 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں برآمدات 25 بلین ڈالر پر رکی ہوئی تھی، وہ تحریک انصاف کے دور میں 31.76 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس سال ملک میں پہلی بار برآمدات 30 بلین…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں طوفانی بارش کی وجہ سے نالہ لئی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے نالہ لئی پرپہنچ گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ بھی گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی پر موجود ہے۔

Read More