Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے قوانین کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا اس میں تاخیرکے حوالہ سے بعض ٹوئٹس اورخبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام درست اندازمیں آگے بڑھ رہا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو آٹا، چینی، گھی اور چاول پر سبسڈی دینے کے لئے بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز ریلیف پیکج ایک سال کیلئے 68 ارب روپے سے زائد کا ہوگا، شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت صعنت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے جس کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2022-23 میں 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ 40…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرکم ہوکر1807 ڈالر ہو گئی ہے۔ اُدھر ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپےکمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونےکی قدر257 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 228 روپے ہے۔

Read More

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک نوعمر لڑکی نے امریکا کے 40 مختلف صدور کی شناخت کرنے اور ان کے نام درست بتانے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ریکارڈ انہوں نے ایک منٹ میں انجام دیا ہے۔ لارا نیونن کی عمر اس وقت 16 برس ہے جو اس سے قبل ایک منٹ میں سب سے زیادہ مارول کرداروں (88) اور ایک منت میں سب سے زیادہ کارٹون کردار (102) شناخت کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے 12 ماہ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) امریکا کے یوم آزادی پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو مبارکباد دینے سے انکار کردیا۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا کہ صدر ولادی میر پیوٹن امیکی ہم منصب جو بائیڈن کو 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد نہیں دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ روس کے حوالے سے امریکا کی غیر دوستانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس سال مبارکباد کا پیغام دینا مناسب نہیں۔ خیال رہے کہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا اور روس کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو سرکاری اراضی پر قبضےکے الزام میں تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپال پور میں سرکاری اراضی پر قبضےکا الزام ہے۔ ان پر الزام ہےکہ انہوں نے سرکاری مارکیٹ کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دی اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایاجس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپےکا نقصان ہوا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دیپال پور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کراکر دکانیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے موسم سرما میں گیس کی عدم دستیابی کا عندیہ کا دے دیا۔ گیس کی کمی کا انکشاف وفاقی وزراء کی جانب سے گیس کی عدم دستیابی اور قیمت میں اضافے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عندیہ دیا کہ حکومت کے پاس موسم سرما کےلیے گیس دستیاب نہیں ہے، ہم آج ادھر ادھر سے گیس تلاش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینلز موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی کیوں کہ دو سال پہلے چار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، اس لحاظ سے بلٹ پروف گاڑی رکھنا پڑی، مجھے ایک پیسہ نہیں ملتا، میری اہلیہ میرے ساتھ کسی دورے پر نہیں گئیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ سکیورٹی اہلکاروں کے معاملے کا نوٹس لے لیا، کمیٹی ارکان نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں سکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ کمیٹی میں پاکستان سپورٹس بورڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائش کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا (فیس بک کمپنی کا نیا نام) نے اپنے ڈیجیٹل والٹ نووی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نووی والٹ کو یکم ستمبر کو بند کردیا جائے گا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی میٹا کے کرپٹو کرنسی پراجیکٹ لبرا کا بھی اختتام ہوگیا ہے۔ میٹا کی جانب سے امریکا اور گوئٹے مالا میں نووی ڈیجیٹل والٹ کو متعارف کرایا گیا تھا جس میں صارفین ایک دوسرے کو ایک موبائل پیپمنٹ ایپ سے رقوم بھیج سکتے تھے۔ مگر میٹا کے کرپٹو کرنسی پراجیکٹس آغاز سے ہی ریگولیٹری اداروں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2021-22ء کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 12 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 55.29 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ سال درآمدات 80 ارب ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔ جولائی تا جون کےدوران برآمدات 31 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں، ایک سال میں درآمدات میں 41.93 فیصد جب کہ برآمدات میں 25.51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کر دیئے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن کی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سےتقرری و تبادلے کے اعلامیہ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔ پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن کو 45 ہزار جرمانہ کر دیا۔ امیدوار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری کی پریس کانفرنس نے بشریٰ بی بی کو غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کا ماسٹر مائنڈ ہونے کی تصدیق کر دی۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیہ کی سربراہ ہیں، فواد چودھری اور شیری مزاری نے تسلیم کر لیا کے آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اور سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے صوبہ پنجاب میں قائم ن لیگ کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت بجلی کی فراہمی ووٹرز کو لالچ دینا ہے، ثابت ہو گیا ہے کہ عوام ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ کیا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز عدالتی احکامات کی کھلی خلاف…

Read More