نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آندھرا پردیش پر کانگریس کارکنوں کا انوکھا احتجاج، مودی کے ہیلی کاپٹر کے اُڑان بھرتے ہی کانگریس کارکنوں نے سیاہ غبارے فضا میں چھوڑ دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے پیر کو ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجایا واڑہ کے دورے کے دوران ان کی سیکورٹی کی خلاف ورزی دیکھنے کو ملی جسے ایک سنگین تشویش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فضا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کے قریب سیاہ غبارے دیکھے گئے جب وہ وجایا واڑہ ائیرپورٹ سے ٹیک آف کر رہے تھے۔
ہیلی کاپٹر کے ساتھ فضا میں سیاہ غبارے اُڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث کانگریس کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تاہم بھارتی وزیراعظم کی سکیورٹی کی خلاف ورزی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے آندھرا پردیش پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وجایا واڑہ کے ائیرپورٹ آمد پر سکیورٹی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی،غبارے نریندر مودی کی روانگی کے 5 منٹ بعد فضا میں چھوڑے گئے تھے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیےوجایا واڑہ پہنچے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

