تازہ تر ین

سعودی حکومت کا رواں سال حج پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ اس بار غلافہ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائےگا۔
خیال رہے کہ غلافہ کعبہ حج کے موقع پر 9ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv