Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو سمیت ان تمام سیاسی کارکنوں ، طالب علموں، مزدوروں اور صحافیوں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 1973ء کے آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لئے شہادتیں قبول کیں، کوڑے کھائے، جبر اور تشدد برداشت کیا۔ 5جولائی یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا، جب بھی آئین اور جمہوریت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے عید الاضحٰی کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے۔اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔ این سی اوسی کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں۔نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر دو یا تین اجتماعات تک کم کیا جائے۔ این سی اوسی نے علمائے کرام سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز کے خطبہ مختصر رکھنے کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آمریت پاکستان میں انتہاپسندی اور کلاشنکوف کلچر کی ماں ہے۔ بلاول بھٹو نے پاکستان کے یوم سیاہ دن پر پیغام 5 جولائی 1977 کو قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 45سال قبل آج کے دن پہلے منتخب حکومت کا خاتمہ کیا گیا، پاکستان آج تک سیاسی، معاشی اور معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے۔ معاشرتی بیماریوں کے تانے بانے آمریت کے دور سے ملتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا اسٹیج تیار کیا گیا، ڈکٹیٹر نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نیب میں تقرر و تبادلوں کو روکنے کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔ نیب کی جانب سے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں تبادلہ کیا گیا تھا، جبکہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو ڈی جی نیب راولپنڈی تعینات کیا گیا تھا۔ ڈی جی نیب سکھر مرزا سلطان سلیم کو لاہوراور ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو اے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈکوارٹرز میں لگایا گیا تھا۔

Read More

تہران : (ویب ڈیسک) ایران کے کئی شہروں میں ریت کا زبردست طوفان آنے سے کئی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں کو ریت کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہنگامی کمیٹی برائے فضائی آلودگی نے شہر میں گردوغبار پھیلنے کی وجہ سے تمام انتظامی دفاتر اورسرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا۔ 80 لاکھ سے زائد کی آبادی والے شہر تہران میں ہر طرف دھول ہی دھول ہونے کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی محدود ہے، اگرچہ یہ خطہ ہمیشہ ریت کے طوفانوں سے…

Read More

قاہرہ : (ویب ڈیسک) مصر کو نہر سویز کی وجہ سے مالی سال 22-2021 کے دوران 7 بلین ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوئی۔ مصر کوہونے والی یہ آمدنی ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ سالانہ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباﹰ 21 فیصد زیادہ رہی۔ سویز کینال اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں قاہرہ کو ہونے والی یہ ریکارڈ آمدنی ایک خوش کن پیش رفت ہے۔ واضح رہے کہ سویز کینال مصر کے لیے زر مبادلہ کی کمائی کے اہم ترین قومی ذرائع میں سے ایک ہے۔ یہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اطالوی ایلپس کے ڈولومائٹس نامی علاقے میں گلیشیئر ٹوٹنے سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت خطے میں کوہ پیما یا سیاح موجود تھے، لیکن تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں،تاہم امداد حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔ ملک میں ہنگامی امدادی ادارے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی سیاح رسیوں کی مدد سے گلیشیئر کی چوٹی پر پہنچنے کے لیے درمیانی گزرگاہ پر موجود تھے، جب برفانی تودہ ٹوٹ کر ان پر آ گرا، ان میں سے کچھ برفانی تودے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ضمانت پر رہا مجرمہ کی انتخابی مہم میں شرکت نظامِ انصاف کیلئے امتحان ہے۔ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاست کو سزا یافتہ مجرموں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی، مجرموں کی انتخابی مہم سے لاتعلقی پر پنجاب کے عوام شکریہ کے مستحق ہیں، لوٹوں کی چیف پولنگ ایجنٹ مریم صفدر کا پورا زور بیہودگی پر لگ رہا ہے۔ جن کی ایک جیب سے لوٹے دوسری سے چپڑاسی برآمد ہوتے ہیں وہ عوام کو کیا ریلیف دے…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی پروفیسر جیفری ساکس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس چین نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا تھا۔ ایک بیان میں امریکی پروفیسر جیفری ساکس نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس امریکا کی بائیو ٹیکنالوجی لیب میں تیار کیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکی پروفیسر جیفری ساکس کو ٹائم میگزین 2 بار دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کر چکا ہے۔ پروفیسر جیفری ساکس کورونا وائرس کی وباء کے ماخذ پر گزشتہ 2 برس سے تحقیقات کر رہے تھے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی، وکیل امجد پرویز نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کیں۔ وکیل امجد پرویز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتے، دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا ایک بار پھر منہ زور ہونے لگا ہے، مزید 600 سے زائد نئے مریض وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 653 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کئی روز بعد کورونا میں مبتلا کسی…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے، معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم…

Read More