تازہ تر ین

جمہوری معاشرے میں سیاست کو سزا یافتہ مجرموں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی، فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ضمانت پر رہا مجرمہ کی انتخابی مہم میں شرکت نظامِ انصاف کیلئے امتحان ہے۔
مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاست کو سزا یافتہ مجرموں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی، مجرموں کی انتخابی مہم سے لاتعلقی پر پنجاب کے عوام شکریہ کے مستحق ہیں، لوٹوں کی چیف پولنگ ایجنٹ مریم صفدر کا پورا زور بیہودگی پر لگ رہا ہے۔
جن کی ایک جیب سے لوٹے دوسری سے چپڑاسی برآمد ہوتے ہیں وہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتے ہیں، قوم کو بجلی سے محروم کرکے 100 یونٹس کی بھیک سے عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں، این آر او ٹو لیکر 1100 ارب ہڑپ کرنے اور نیب کا خاتمہ کرنا اولین مقاصد تھے، بدترین معاشی قتلِ عام کے باوجود آئی ایم ایف چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، ملک و قوم سے یہ مذاق مزید جاری رہا تو نتائج سوچ سے بڑھ کر بھیانک ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv