لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبر ون بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کرنا کسی فخر سے کم نہیں، میری کوشش ہوگی جلد از جلد یہ کارنامہ سرانجام دوں جس کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔
قومی ٹیم کے 27 سالہ کپتان آئی سی سی رینکنگ ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹس کی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹیسٹ میں انکا چوتھا نمبر ہے، انگلیںڈ کے سابق کپتان جو روٹ پہلے، مارنس لیبوشین دوسرے، آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آج دورہ سری لنکا پر روانہ ہوگی، اس دوران بابراعظم کے پاس اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

