تازہ تر ین

ریلوے کا عید کے تینوں دن کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق عید قربان کے تین دن ریلوے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت ملے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ریلوے کی جانب سے شعبہ آئی ٹی کو 10 جولائی سے 12 جولائی تک کرائے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 10 جولائی سے 12 جولائی تک مسافروں کو 30 فیصد رعایتی ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے، عید سپیشل ٹرینوں پر کرایوں میں رعایت نہیں دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv