Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش سے دریائے راوی اور دریائے چناب کے 11 نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دریائے راوی اور چناب میں پانی کے تیز بہاؤ کی توقع ہے۔ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے گوجرانوالہ ڈویژن کے متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں پیش کر دیا گیا۔ وکیل حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو گزشتہ روز سے حرا ست میں لیا گیا ہے۔جب گرفتار کیا گیا کوئی ایف آئی آر نہیں تھی۔آج صبح سا ڑھے 10 بجے ایف آئی آر درج ہو ئی۔ وکیل حلیم عادل شیخ نے عدالت سے کہا ہے کہ درخواست ہے انہیں بذریعہ جہاز کراچی لے جایا جائے۔اگر روڈ سے لے کر جاتے ہیں تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی نئی انگوٹھی ’ٹینس پنکی رنگ‘ کا خفیہ پیغام سامنے آ گیا۔ میگھن مارکل اِنوکٹس گیمز اور ملکہ الزبتھ کی حالیہ پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں 2 نئی ہیرے کی انگوٹھیاں پہنے ہوئے نظر آئیں۔ اس موقع پر ان میں ایک انگوٹھی جو پسندیدہ جیولری برانڈ شیفون کمپنی کی ہے وہ اپنے مخصوص ڈیزائین کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس انگوٹھی کا ’ٹینس پنکی رنگ‘ کا ڈیزائن ’ٹینس بریسلٹ‘ سے متاثر ہو کر ڈیزائین کیا گیا ہے جس کے چاروں طرف ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ انگوٹھی کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حق گھر بیٹھے نہیں ملتے بلکہ چھیننے پڑتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپشن فری حکومت کی تھی جبکہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اسحق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کر رہا تھا۔ فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ علی ترین کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی تمباکو انڈسٹری کو مراعات دی جا رہی ہیں اور مریم اورنگزیب تمباکو انڈسٹری کو مراعات دلاتی ہیں۔…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) مودی سرکار اپنے ظلم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے لگی، بھارتی حکومت نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی۔ نو منٹ پر مشتمل مختصر دورانیے کی فلم میں کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے غیر قانونی و جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی پامالی کی عکاسی کی گئی ہے۔ ’اینتھم فار کشمیر‘ بھارتی آئین کے آرٹیکل 360 کی منسوخی کے ہزار دن مکمل ہونے پر 12 مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔ فلم ساز کے مطابق بھارتی حکومت چند منٹ کی ویڈیو کلپس اور قلم کی طاقت…

Read More

مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک) لبیک اللھم لبیک، مناسک حج کا آج سےآغاز ہو رہا ہے،عازمین منیٰ میں قائم عارضی خیمہ بستی میں قیام کریں گے، کورونا وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج آج 7 اور کل 8 ذوالحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ سےمنیٰ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں 2 سال کے طویل انتظار کے بعد عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ رواں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے اب تک 77اموات ہو چکی ہیں، رواں ہفتے الرٹ جاری کیا تھا، احتیاط کرنی چاہیے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے، اس وقت ملک مون سون اور پری مون سون کی لپیٹ میں ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہا ہے، یہ حادثات ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ شیری رحمان نے بتایا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ بتانے کو تیار ہیں لیکن اپنی کرپشن بتانے کو نہیں، کیا کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیوں اوربلیک میلنگ سے کوئی خوفزدہ نہیں ہو گا۔ وہ کیوں مطالبہ نہیں کرتے کہ ان کی اہلیہ کی لیک آڈیو کا فرانزک کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے لوگ تردید کریں کہ بشریٰ بی بی لیک آڈیو ان کی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھوا دیا۔ لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بے بنیاد الزامات عائد کئے، سابق گورنر سندھ نے سولر پینل کی خریداری سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ لگائے گئے الزامات میں وفاقی کابینہ کے سرکاری عمارتوں پر سولر پینل کی تنصیب کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کا فائدہ سلیمان شہباز کو پہنچے کا الزام…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کا زور، روپیہ کمزور، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید ایک روپیہ 56 پیسے اضافہ ہو گیا۔ ملکی تبادلہ ماکیٹ میں گزشتہ چند روز سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا تھا اور ڈالرکی قدر میں کمی آرہی تھی، تاہم انٹربینک میں آج پھر ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں مزید ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملکی آبی ذخائر میں پانی کی سطح بتدریج بلند ہونے لگی، پانی کا مجموعی ذخیرہ 15 لاکھ ایکڑ فٹ سے تجاوز کر گیا، ارسا حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 15 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ دو روز قبل تک آبی زخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 10لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔ تربیلا میں آج پانی کا زخیرہ 9 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 5 لاکھ 86…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں جاری ہیں، تحریک انصاف نے پی پی 202 چیچہ وطنی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں، عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا خطاب شیڈول ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخا ب کیلئے چیچہ وطنی میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ اگلے مرحلے میں لاہور میں ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں کل لاہور بھی آئیں گے جہاں پی پی 158 میں میاں اکرم عثمان کی انتخابی مہم کیلئے جلسے سے خطاب کریں گے ۔ عمران خان کا کل شیخوپورہ میں انتخابی امیدوار کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ذاتی مفاد کیلئے قومی سلامتی سے کھلواڑ کیا، اپنا سکینڈل سامنے آتے ہی انہیں سب کچھ یاد آجا تا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جھوٹے مقدمات بنائے اس لئے ساری کابینہ ضمانت پر ہے، اب عوام کو بتائیں کس طرح 4 سال سیاسی انتقام لیتے رہے، ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج معیشت کا یہ حال ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی مخالفین…

Read More