Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 14 سال کے بعد مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 17 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں ہوئی اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 2 روپے بڑھتے تھے تو یہ مارچ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال کے بعد مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور مہنگائی 21.2 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ ہم مہنگائی 12 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے۔…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہو گئے۔یومیہ وارداتوں کی شرح236 تک جا پہنچی۔ کراچی میں 6ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 42ہزار7سوسے تجاوز کر گئیں۔اسٹریٹ کرائم کی یومیہ وارداتوں کی شرح236 تک جا پہنچی۔ ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق گزشتہ سال کے چھ ماہ میں یومیہ وارداتوں کی شرح 214 تھی۔گذشتہ سال کی نسبت رواں سال اسٹریٹ کرائم کی 4ہزار وارداتیں زیادہ رپورٹ ہوئیں۔ ذرائع سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ رواں سال اسلحے کے زور پر 14ہزار435 موبائل فونز ،2431 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔سال 2022 کے 6 ماہ میں موٹرسائیکل چوری…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ معیشت تباہ ہوتی ہے تو ملک غیر محفوظ ہوتا ہے اور یہی امریکہ چاہتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتار نہیں اغوا کیا گیا تھا اور انکوائری کمیشن نے پوری طرح میرا مؤقف سنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ کمیشن نے نوٹ کیا کہ میری گرفتاری سے متعلق پولیس رپورٹ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن کی تاریخ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس اور آفس کو ایک ماہ میں شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پہلی جامع سولر انرجی پالیسی لا رہے ہیں، پالیسی کا نفاذ صوبوں کی باہمی مشاورت سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے ڈسٹری بیوشن لاسز ، بجلی چوری اور گردشی قرضے سے بچ سکیں گے،شمسی توانائی سے پیدا کی گئی بجلی سستی…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی کابینہ کے ستاون ممبران کے استعفوں پر آئینی بحران سنگین ہو گیا، سیاسی دباو میں اضافے پر وزیراعظم بورس جانسن نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ کچھ گھنٹوں میں وہ بیان جاری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرس پنچر کو ڈپٹی چیف وہپ لگانے کے بورس جانسن کے فیصلے کے خلاف ستاون وزرا اور مشیروں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد اپنی ہی جماعت کے اراکین کی جانب سے بورس جانسن پر مستعفی ہونے کیلئے دباو خاصا بڑھ گیا تھا۔ پہلے تو بورس جانسن نے صورتحال کا مقابلہ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کا نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گراؤنڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے۔ گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو نکالا نہیں جاسکے، تاہم زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کے قریب پہنچ چکی، کوہ پیما اس وقت 21 ہزار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے مختلف علاقوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے ذمے دار افسران کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس محمد شان گل نے فیصلہ میں قرار دیا کہ شہریوں کو بجلی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے شہری رانا بلال کی تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق درخواستگزار بھی پاکستان کا…

Read More

مردان: (ویب ڈیسک) مردان میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی میں دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس حوالدار شہید جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او عرفان اللہ خان کے مطابق آج صبح 10:45بجے مردان شہر سے متصل پولیس چوکی چمتار میں دھماکہ ہو گیا، نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 240 کراچی میں بدامنی اوربیلٹ پیپرچوری کیس میں پریذائیڈنگ افسرکی سرزنش کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ پر جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے، مصطفی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہوگا، فوج اور رینجرز کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشنز پر تعینات ہوگی، ووٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات میں بھی سکیورٹی سخت ہوگی۔۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز چوری ہوجائیں اور پریذائیڈنگ افسر کہے اس کا دھیان کہیں اور لگا دیا گیا۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم کیخلاف درخواست میں درخواست گزار کو ترمیم کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار کو ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ ترمیم کے بعد دوبارہ درخواست دائر کریں پھر اسے پانچ رکنی لارجر بنچ کے پاس بھجوائیں گے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کیخلاف مہم اہم معاملہ ہے، اس ایشو کو ایک ہی مرتبہ طے ہونا چاہیے درخواست کے متن…

Read More

سری لنکا: (ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل میں پڑ گئی۔ سری لنکن ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنجایا ڈی سلوا،پیسر آسیتھا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کورونا کے باعث تینوں کھلاڑی کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ اس…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 217 افراد کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 598 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 6.48 فیصد رہی۔ ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں 11 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 634 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 5.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کےعلاوہ حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.6 فیصد رہی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے روشن گھرانہ اسکیم کو 17 جولائی تک معطل کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کو متنازع بنانے سے متعلق تمام پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہلے سے زیادہ مدد حاصل ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن صاف شفاف ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیر اعلی پنجاب کے روشن گھرانا پروگرام کے اعلان پر نوٹس کی سماعت کی، وزیر اعلی پنجاب کے…

Read More