اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے روشن گھرانہ اسکیم کو 17 جولائی تک معطل کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کو متنازع بنانے سے متعلق تمام پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہلے سے زیادہ مدد حاصل ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن صاف شفاف ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیر اعلی پنجاب کے روشن گھرانا پروگرام کے اعلان پر نوٹس کی سماعت کی، وزیر اعلی پنجاب کے وکیل خالد اسحاق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے 100 یونٹ کے حوالے سے منصوبہ کا اعلان تو بجٹ میں جاری ہوچکا، یہ اعلان مخصوص علاقہ کے لیے نہیں پورے صوبے کے لیے ہے اور مقصد ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنا نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ اگر بجٹ میں اعلان کردیا تھا تو پھر پریس کانفرنس کی ضرورت کیوں پڑی؟
الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ کا کہنا تھا کہ جب آپ الیکشن مہم کے اندر ایسے اعلانات کرینگے تو اسکو اثر انداز ہونے کی کوشش ہی سمجھا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی جی لا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کرنا ہے، اعلان ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔
سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے روشن گھرانہ اسکیم پر عملد رآمد 17 جولائی تک روکتے ہوئےقرار دیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت ایکشن ہوگا، چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب تک ترقیاتی پروگرام کا اعلان نہیں ہونا چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

