کراچی: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 240 کراچی میں بدامنی اوربیلٹ پیپرچوری کیس میں پریذائیڈنگ افسرکی سرزنش کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ پر جواب طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے، مصطفی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہوگا، فوج اور رینجرز کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشنز پر تعینات ہوگی، ووٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات میں بھی سکیورٹی سخت ہوگی۔۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز چوری ہوجائیں اور پریذائیڈنگ افسر کہے اس کا دھیان کہیں اور لگا دیا گیا۔
پاک سرزمین پارٹی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ پولیس الیکشن کمیشن کو گمراہ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کی اپنی انکوائری رپورٹ میں بھی پولیس نااہلی کا ذکر ہے، انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر بھی نفری تعینات نہیں تھی، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہوا جبکہ کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی، ہمارے کارکن کی جان چلی گئی اور ہم پر ہی چھاپے مارے جا رہے۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ یہ تمام باتیں اپنے دلائل میں کریں تو فائدہ ہوگا، تحقیقاتی افسر تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، آپ نے اچھے نقاط اٹھائے ہیں جائزہ لینگے تفتیش درست ہو رہی یا نہیں۔
الیکشن کمیشن نے مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

