تازہ تر ین

شہبازشریف اور حمزہ کے ہوتے ملک کا کوئی مستقبل نہیں: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔ یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہرا سکتے، یہ امپائر کو ساتھ ملا کر ہمیں شکست دینے کی کوشش کریں گے۔
ضمنی الیکشن کے حوالے سے لاہور کے حلقے پی پی 158 کے علاقے دھرمپورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ دھرم پورہ میں پہلی بار آیا ہوں، میں نے26سال چند لوگوں کے ساتھ سیاست شروع کی، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ان لوٹوں کو ہم نے شکست دینی ہے، نوجوانوں یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے،یہ کوئی اقتدار کی نہیں بلکہ ہم سب کی جنگ ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو ہم نے شکست دینی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں،نوجوان یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے۔ یہ لوگ30سال سے ملک پر ڈاکے مار رہے ہیں، ہم نے ان غداروں کا مقابلہ کرنا ہے، اڑھائی سال سے کوشش کرتا رہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں، ہم نے ای وی ایم بنائی، الیکشن میں شفافیت کے لیے اقدامات اٹھائے، یہ آئے تو ای وی ایم کا خاتمہ کیا، الیکشن کی شفافیت کے راستے بند کر دیئے، ای وی ایم مشین استعمال سے دھاندلی ختم ہو سکتی ہے، بھارت اور ایران میں ای وی ایم مشین استعمال ہو رہی ہے، آپ نے آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے ہار نہیں ماننی، اس الیکشن میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا جہاد ہے، کوئی طاقت اس تبدیلی کو روک نہیں سکتی، یہ لوٹے پیسے کے پجاری ہیں ان کو ہم نے شکست دینی ہے۔یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہرا سکتے، یہ امپائر کو ساتھ مل کر شکست دینے کی کوشش کریں گے، عبد القادر میرے ساتھ تھا جب 1988ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا، وہ واحد دورہ تھا بھارت کے اپنے امپائر ہوتے ہوئے پھینٹا لگا کرآئے تھے، وہ وقت پھر آ گیا ہے امپائرز کے ساتھ ہم نے ان کو پھینٹا لگانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں ان لوٹوں اور حمزہ ککڑی کو شکست دینی ہے، آپ لوگوں نے گراؤنڈ میں اپنی پوری کوشش کرنی ہے اور ہار نہیں ماننی، آخر میں کامیابی اللہ دیتا ہے، ہم نے اللہ سے کامیابی کی دعا کرنی ہے، آپ لوگوں نے ایک ایک گھر جانا ہے اور بتانا ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے، یہ امریکا میں بیٹھ کر کچھ بھی کریں، امیریکا تمہارے سے بڑی سپر پاور اوپر ہے، امریکا! ہم آزاد قوم ہیں اوکر اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، شریف برادران اور زرداریوں کا قبلہ واشنگٹن ہے، ان کا پیسہ ان ممالک کے بینکوں میں پڑا ہے اس لیے ڈرتے ہیں، یہ لوگ روس سے سستا تیل خریدنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ امریکا سے ڈرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت روس سے تیل خرید کر اپنی عوام کو کم قیمت پر تیل فروخت کر رہا ہے، یہاں امریکا کے خوف سے تیل کی قیمتیں آسمانوں پر ہے، لوگ روز مہنگائی کے دلدل میں دھنس رہے ہیں یہ لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں کہیں امریکا ناراض نہ ہو جائے، زرداری اور شریف ڈالر کو سجدے کرتے ہیں ان کا خدا واشنگٹن ہے، 17 جولائی کو 20 ضمنی انتخاب ہیں انشاء اللہ تمام نشستیں جیتیں گے، کئی سستے لوٹے اور کئی مہنگے ہیں، سیاستدان ووٹ لیکر ضمیر بیچ دیتا ہے ،تو قوم پر لازم ہے لوٹوں کو شکست دیں، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب تھا، اس خواب میں یہ لوٹے، امریکی غلام، چیری بلاسم بوٹ پالش آ گئے، ہم نے ان پیسوں کی پوجا کرنے والوں کو شکست دینی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv