تازہ تر ین

کورونا کی چھٹی لہر، 693 نئے مریض، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر، ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے میں 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv