تازہ تر ین

وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ سے امریکی سفیر کی ملاقات

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان نے امریکی سفیر کو صوبے کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں کے پی حکومت سے تعاون اور اشتراک پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
محمود خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
قبل ازیں امریکی سفیر نے محکمہ صحت کے پی کو یو ایس ایڈ کے تحت 36ہیلتھ وہیکلز حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ وہیکلز فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 7 دہائیوں سے زیادہ طویل شراکت داری کی تازہ ترین مثال ہے، امریکا نے کورونا کی 61 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں عطیہ کی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv