تازہ تر ین

وفاقی کابینہ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کےفیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے پی ٹی آئی چیئر مین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جبکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول فیصلے پر کارروائی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے سپرد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری قانون اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ تمام بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv