تازہ تر ین

پنجاب حکومت نے 9 اور دس محرم پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دیدی ۔۔ نویں او ردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں 4نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی، صوبے میں نویں او ردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رہے گی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے، یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے اجلاس ہوں گے ، تمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے، ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں۔
پنجاب کابینہ نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل بھی کی ۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا سربراہ سردار محسن لغاری کو مقرر کردیا گیا ، کابینہ سٹینڈنگ برائے قانونی امور اور کمیٹی برائے امن و امان کے سربراہ بشارت راجہ ہوں گے ۔
کابینہ اجلاس میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب سے فصلوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا جلد ازالہ کیاجائے گا، شہداء کی فرض شناسی پر فخر ہے۔ ہم نے صرف صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv