اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 552 افراد جاں بحق اور 628 زخمی ہوئے، تقریباً 50 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔
این ڈی ایم اے نے بارشوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی تفصیل جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں تین اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں سیلاب، بارشوں کے سبب اموات کی کل تعداد 552 اور زخمیوں کی تعداد 628 ہوگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 49778 مکانات کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، وزیر اعظم نے ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے فی کس 10 لاکھ کے امدادی چیک کی ترسیل جاری ہے، این ڈی ایم اے نے لسبیلہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا ہے، امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں اور جنریٹرز شامل ہیں، فلاحی تنظیموں کی جانب سے لسبیلہ اور کوئٹہ کے متاثرین کو راشن کی فراہمی جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

