اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی، پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گیارہ اگست کو پشاور ہیڈ کوارٹرز، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی لاہور میں حاضری کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے چار اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے باضابطہ اجازت لے لی ہے جن میں ایک ہی بینک کے تین کھاتے بھی شامل ہیں، پانچ رکنی ٹیم رقوم جمع کروانے اور نکالنے کی تفصیلات بھی اکٹھی کرے گی۔
ایف آئی اے کے سندھ ونگ نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ڈاکٹر سیما ضیا کو طلب کیا ہے۔ سیما ضیا کو 12، جبکہ عمران اسماعیل کو 15اگست کو طلب کیا گیا ہے، 5 رکنی کمیٹی تحقیقات کے لیے بیانات قلمبند کرے گی، کمیٹی تحقیقات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں قائم کمیٹی سے شئیر کرے گی۔
مریم اورنگزیب کا گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ ٹیکنیکل نہیں، سیدھا سادہ معاملہ ہے۔ پی ٹی آئی خیرات کا پیسہ سیاست کیلئے استعمال کرتی رہی، عمران خان نے مسلسل جھوٹ بولا، یہ کبھی صادق اور امین نہیں تھے بلکہ جھوٹے بنائے گئے تھے۔ آٹھ برس بعد چور پکڑے گئے،اب معصوم ہونے کی اداکاری کررہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

